سری نگر: جموں وکشمیر کے شوپیاں کے کانجی الر علاقے میں ایک تصادم میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔ شناخت کے دوران مارے گئے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت شوپیاں کے جان محمد لون کے طور پر ہوئی ہے۔ دیگر دہشت گردانہ حادثات کو انجام دینے کے علاوہ محمد لون کے طور پر ہوئی ہے۔ دیگر دہشت گردانہ حادثات کو انجام دینے کے علاوہ وہ حال ہی میں کلگام ضلع میں دو جون کو بینک منیجر وجے کمار کے قتل میں ملوث پایا گیا تھا۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں میں بدھ کی صبح تصادم میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک دو دہشت گرد مارے گئے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی ایک خبر کے مطابق، ان میں سے ایک دہشت گرد بینک منیجر وجے کمار پر حملہ کرنے میں شامل پایا گیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ سے پتہ لگایا تھا کہ ایک دہشت گرد کا چہرہ شوپیاں کے دہشت گرد جان محمد لون سے مل رہا تھا۔ اس کے والدین نے اپنے بیٹے کی پہچان کی ہے۔ شوپیاں تصادم میں مارے گئے دوسرے دہشت گرد کی پہچان طفیل غنئی کے طور پر ہوئی ہے۔
کشمیر پولیس کے آئی جی نے بتایا کہ تصادم کی جگہ سے قابل اعتراض اشیا، ہتھیار اور گولہ بارود، ایک اے کے-47 رائفل اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راجستھان کے ہنومان نگر کے رہنے والے بینک منیجر وجے کمار کا 2 جون کو کلگام میں دن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔
کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے نوکری کرنے والے ملازمین کو نشانہ بنانے کے کئی حادثات سامنے آئی ہیں۔ اسے وادی میں دہشت گردی کا ایک نیا دور شروع ہونے کا اشارہ بتایا جانے لگا تھا۔ کشمیر میں اپنے روزگار کے سلسلے میں رہنے والے لوگوں پر دہشت گردوں کے منصوبہ بند کرنے کے خدشہ سے لوگوں میں خوف کا ماحول بن سکتا ہے۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی سرگرمی تیز کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔