உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: بہار کے مزدوروں کا قتل کرنے والے لشکر کے کمانڈر کو سیکورٹی اہلکاروں نے کیا ہلاک

    جموں وکشمیر: بہار کے مزدوروں کا قتل کرنے والے لشکر کے کمانڈر کو سیکورٹی اہلکاروں نے کیا ہلاک

    جموں وکشمیر: بہار کے مزدوروں کا قتل کرنے والے لشکر کے کمانڈر کو سیکورٹی اہلکاروں نے کیا ہلاک

    Jammu Kashmir: کشمیر آئی جی پی کی طرف سے جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور فوج نے 17 اکتوبر کو وانپوہ میں بہار کے دو مزدوروں کے قتل میں شامل لشکر کے ضلع کمانڈر (گلزار احمد ریشی) اور ایک دیگر کو ہلاک کردیا۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں تین دن پہلے دو بہاری مزدوروں کا قتل کرنے والے لشکر کے دہشت گرد گلزار احمد ریشی سمیت دو دہشت گردوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے آج ہلاک کردیا ہے۔ گلزار احمد ریشی 17 اکتوبر کو وانپوہ میں دو بہاری مزدوروں کے قتل میں شامل تھا۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گزشتہ کچھ دنوں سے غیر کشمیری لوگوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی اس حرکت کے بعد سیکورٹی اہلکار محتاط ہوگئے ہیں اور ان کے خلاف بڑا آپریشن چلا رہے ہیں۔

      کشمیر آئی جی پی کی طرف سے جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور فوج نے 17 اکتوبر کو وانپوہ میں بہار کے دو مزدوروں کے قتل میں شامل لشکر کے ضلع کمانڈر (گلزار احمد ریشی) اور ایک دیگر دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

      واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے باہری لوگوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ دہشت گرد یہاں خاص طور پر غیر کشمیری مزدوروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردوں نے جنوبی کشمیر کے کلگام میں بہار کے تین لوگوں کو گولی مار دیا تھا۔ ان میں سے 2 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔ کلگام کے لارن گنجی پورہ علاقے میں جنہیں گولی ماری گئی، وہ سبھی مزدور تھے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو دہشت گردوں نے سری نگر کے عید گاہ علاقے میں بہار کے ایک ہاکر کو گولی مار دیا تھا۔

      سنگین صورتحال میں اسے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مارے گئے شخص کا نام اروند کمار ساہو تھا۔ وہ بہار کے بانکہ ضلع کا رہنے والا تھا اور ریہڑی لگاکر پانی پوری (گول گپے) بیچتا تھا۔ دوسرے حادثہ میں دہشت گردوں نے ہفتہ کو ہی پلوامہ میں صغیر احمد نام کے شخص کو گولی مار دیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ وہ اترپردیش کا رہنے والا صغیر کارپینٹر تھا۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: