فوج نے کشمیری معروف شاعر کی یاد میں کیا رسول میر فیسٹ کا اہتمام، نئی نسل کو روبرو کرانا ہے مقصد
کشمیر کے معروف شاعر رسول میر جنہیں کیٹس آف کشمیر کے نام سے بھی جاتا ہے کی یاد میں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز نے جنوبی کشمیر کے ڈورو علاقے میں رسول میر فیسٹ کا انعقاد کیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 31, 2021 08:40 PM IST

کشمیر کے معروف شاعر رسول میر جنہیں کیٹس آف کشمیر کے نام سے بھی جاتا ہے کی یاد میں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز نے جنوبی کشمیر کے ڈورو علاقے میں رسول میر فیسٹ کا انعقاد کیا۔
جموں کشمیر:- کشمیر کے معروف شاعر رسول میر جنہیں کیٹس آف کشمیر کے نام سے بھی جاتا ہے کی یاد میں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز نے جنوبی کشمیر کے ڈورو علاقے میں رسول میر فیسٹ کا انعقاد کیا۔ فوج کی وکٹر فورس کے جی او سی رشم بھالی ، 2 سیکٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر وی ایس ٹھاکر ، ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری ، 19 آر آر کے کمانڈر کرنل دھرمیندرا یادو کے علاؤہ ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران ، پنچ سرپنچ موجود رہے۔ تقریب میں اسکولی طالب علموں اور مقامی باشندے بھی خاصی تعداد میں شریک رہیں۔ مختلف اسکولوں کے طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ جنوبی کشمیر کی بہت سی مشہور گلوکاروں شازیہ بشیر ، ریحانہ اختر اور نابینا گلوکار اشتیاق احمد بٹ نے رسول میر کی لکھی غزلیں خوشگوار آواز میں گا کراسٹیج پر پرفارم کیا اور اس تقریب میں شریک مہمانوں کے دلوں کو چھو لیا۔ اسٹیج ڈرامہ پر رسول میر کی زندگی پر نصاب پیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ ضلع کے مختلف فنکار رسول میر کی زندگی پر مبنی ڈرامے چلا رہے ہیں۔ وکٹر فورس رشم بھالی نے لوگوں اور اسکول کے بچوں سے اپیل کی کہ وہ ہر حالت میں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہمیشہ سے یہ چاہتی ہے کہ وادی کشمیر اخوت اور امن کو برقرار رکھے۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ غلط راستوں سے گریز کریں اور ایسے پروگراموں میں حصہ لینے سے لطف اٹھائیں۔ تقریب کے اختتام پر اسکول کے تمام بچوں اور فنکاروں کو انعامات تقسیم کیے گئے۔