ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بڑی خبر: فوج نے ایل او سی کے نزدیک آباد کرناہ میں بچائی سات مریضوں کی جان، یہاں جانیں تفصیلات

جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک آباد کرناہ کے عوام کی مدد کیلئے آج فوج اس وقت مدد کیلئے سامنے آئی ہے، جب کرناہ کے سب ڈسٹرکٹ اہسپتال میں زیر علاج سات مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں سری نگر کے بڑے اسپتالوں میں مزید علاج کیلے منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

  • Share this:
بڑی خبر: فوج نے ایل او سی کے نزدیک آباد کرناہ میں بچائی سات مریضوں کی جان، یہاں جانیں تفصیلات
بڑی خبر: فوج نے ایل او سی کے نزدیک آباد کرناہ میں بچائی سات مریضوں کی جان، یہاں جانیں تفصیلات

کرناہ: جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک آباد کرناہ کے عوام کی مدد کیلئے آج فوج اس وقت مدد کیلئے سامنے آئی ہے، جب کرناہ کے سب ڈسٹرکٹ اہسپتال میں زیر علاج سات مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں سری نگر کے بڑے اسپتالوں میں مزید علاج کیلے منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم کرناہ کپواڑہ شاہراہ پانچ روز سے بند ہونے کی وجہ سے انہیں سری نگر منتقل کرنا ناممکن بن گیا تھا اور وہ مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوئے تھے اور ان کے افراد خانہ بھی اب امید کھو چکے تھے۔

تاہم انتظامیہ نے فوج سے مدد طلب کی، تاکہ ان مریضوں کو سری نگر پہنچایا جاسکے اور ان قیمتی جانوں کو بھچایا جاسکے۔ اس کے بعد فوج فوری طور حرکت میں آئی اور بھاری برف کے باعث فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو سری نگر منتقل کیا گیا۔

تاہم انتظامیہ نے فوج سے مدد طلب کی، تاکہ ان مریضوں کو سری نگر پہنچایا جاسکے اور ان قیمتی جانوں کو بھچایا جاسکے۔ اس کے بعد فوج فوری طور حرکت میں آئی اور بھاری برف کے باعث فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو سری نگر منتقل کیا گیا جبکہ اس دوران لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی پوٹر کو بھی سری نگر منتقل کیا گیا۔ مریضوں کے افراد خانہ نے راحت کی سانس لی اور فوج کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوج بروقت مدد نہیں کرتی تو شاید ان مریضوں کی موت بھی ہوسکتی تھی۔ اس کے بعد لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں فوج نے کپواڑہ کے مختلف علاقوں میں برف باری کے دوران لوگوں کی مدد کی اور ہندوارہ کے مختلف علاقوں میں دردزہ میں مبتلا خواتین کو چارپائی پر نزدیکی اسپتال پہنچایا اور اس طرح سے برف باری میں فوج لوگوں کے مدد کیلئے تیار رہی۔ وہیں مختلف علاقوں میں برف باری میں لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں بھی تقسیم کیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 09, 2021 11:59 PM IST