جموں وکشمیر: ایل او سی پر پاکستان کی گولی باری میں فوج کا جوان شہید
جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے راجوری (Rajauri) ضلع میں ایل او سی پر پاکستان (Pakistan) کی طرف سے کی گئی گولی باری میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 04, 2021 09:04 AM IST

ایل او سی پر پاکستان کی گولی باری میں فوج کا جوان شہید
جموں: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے راجوری (Rajauri) ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان (Pakistan) کی طرف سے کی گئی گولی باری میں بدھ کو فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ اس سال ایل او سی پر پاکستان کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کے حادثہ میں راجستھان کے جودھپور کے باشندہ سپاہی لکشمن شہید ہونے والے چوتھے جوان ہیں۔
ترجمان نے بتایا، ’پاکستانی فوج نے راجوری ضلع کے سندربنی سیکٹر میں بلاوجہ گولی باری شروع کردی۔ دشمن کی گولی باری کا ہمارے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا’۔ انہوں نے بتایا کہ گولی باری میں لکشمن سنگین طور پر زخمی ہوگئے اور بعد میں ان کی موت ہوگئی۔
Jammu and Kashmir: Sepoy Laxman was critically injured and later succumbed to his injuries, in ceasefire violation by Pakistan along Line of Control (LoC) in Sunderbani Sector, of Rajouri yesterday. pic.twitter.com/BQ7fFOJJXo
— ANI (@ANI) February 4, 2021