ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جی او سی وکٹرفورس نے کہا- امرناتھ یاترا کے پرامن اور بحفاظت انعقاد کے لئےفوج ہرممکنہ اقدامات کرے گی

اس سال کی شری امرناتھ جی یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کو ہرصورت ممکن بنانے کے لئے فوج ہر طرح کا اقدام اٹھا رہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار وکٹر فورس کے جنرل آفیسرکمانڈنگ، میجرجنرل رشم بالی نے کیا ہے۔

  • Share this:
جی او سی وکٹرفورس نے کہا- امرناتھ یاترا کے پرامن اور بحفاظت انعقاد کے لئےفوج ہرممکنہ اقدامات کرے گی
شری امرناتھ یاترا کے پرامن اور بحفاظت انعقاد کے لئے فوج ہرممکنہ اقدامات کرے گی: جی او سی وکٹرفورس

جموں کشمیر: اس سال کے شری امرناتھ یاترا کے دوران عقیدتمندوں (یاتریوں) کی حفاظت کو ہرصورت میں یقینی بنانے کے لئے فوج ہرطرح کے اقدامات کر رہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار وکٹر فورس کے جنرل آفیسرکمانڈنگ، میجرجنرل رشم بالی نےکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے جموں وکشمیر پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کی ہے، جس کے تحت یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور یاترا کو پُرامن و خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کی ہر طرح کی ممکنہ کوششوں کو عمل میں لایا جائےگا۔

میجر جنرل رشم بالی نے کہا کہ کچھ عناصرکے ڈر سے فوج و دیگر سیکورٹی ایجنسیاں اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی ہیں اور کسی بھی بدامنی کی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور امن دشمنی کی ہرکوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں جی او سی وکٹر فورس نے کہا کہ ملیٹینٹوں کی تعداد اس وقت جو بھی ہو، لیکن یہ بات عیاں ہے کہ کشمیر میں ملیٹینسی اپنے آخری مرحلے میں ہے، جبکہ جنوبی کشمیر میں بھی اس وقت ملیٹینسی پرمکمل قابو پالیا گیا ہے۔


میجر جنرل رشم بالی نے کہا کہ کچھ عناصر کے ڈر سے فوج و دیگرسیکورٹی ایجنسیاں اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی ہے اور کسی بھی بگھاڑ کی کوشش کا منہہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
میجر جنرل رشم بالی نے کہا کہ کچھ عناصر کے ڈر سے فوج و دیگرسیکورٹی ایجنسیاں اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی ہے اور کسی بھی بگھاڑ کی کوشش کا منہہ توڑ جواب دیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں قیامِ امن وخوشحالی کے لئے یہاں کے مقامی لوگوں کا کلیدی رول بنتا ہے، اس لئے یہاں کے لوگوں کو خطے میں قیام امن کے لئے ہراس کوشش کا ساتھ دینا چاہئے، جو یہاں کے مستقبل اورخوشحالی پر مضمر ہے۔ وکٹرفورس کے جی او سی، میجر جنرل رشم بالی نےکشمیری نوجوانوں سے بھی اپنا مستقبل بنانے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 18, 2021 12:01 AM IST