ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر: سردیوں میں ایل او سی پار سے تقریبا 400 دہشت گردوں کی دراندازی کی سازش رچ رہا پاکستان

پولیس کے ایک اعلیٰ آفیسر نے کہا کہ پاکستان جموں وکشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ جموں اور کشمیر میں بھی ایسے وقت دراندازی کی سازش رچ رہا ہے جب سردی ہو رہی ہے اور سرحد سے متصل پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہو رہی ہے۔

  • Share this:
جموں کشمیر: سردیوں میں ایل او سی پار سے تقریبا 400 دہشت گردوں کی دراندازی کی سازش رچ رہا پاکستان
فوٹو: نیوز 18

سری نگر۔ جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں تقریبا 400 دہشت گرد (Terrorists) اس وقت لائن آف کنٹرول (Line of Control) کے پار لانچ پیڈس سے سردیوں میں دراندازی کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ کوشش پاکستان کی طرف سے ہندستانی خطے میں دراندازی کرانے کی ناکام کوشش کے بعد کی جا رہی ہے۔ پولیس کے ایک اعلیٰ آفیسر نے کہا کہ پاکستان جموں وکشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ جموں اور کشمیر میں بھی ایسے وقت دراندازی کی سازش رچ رہا ہے جب سردی ہو رہی ہے اور سرحد سے متصل پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں 141 کے مقابلے میں 2020 میں 44 دہشت گردوں کے ذریعہ دراندازی کی خبریں آئی ہیں۔ 2018 میں 143 دہشت گردوں نے جموں وکشمیر میں دراندازی کی تھی۔


حکام نے جانکاری دی کہ کئی اہم راستوں کو بند کئے جانے کے ساتھ ہندستان کی دراندازی مخالف گرڈ کی کامیابی سے پریشان ہو کر پاکستانی فوج نے 2020 میں 5100 جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ 2003 کے بعد سے سب سے زیادہ جنگ بندی نافذ ہوئی۔ زیادہ دہشت گردوں کی دراندازی کرانے کی کوشش میں جموں اور کشمیر میں مورٹار کی گولہ باری اور فائرنگ کے واقعات سامنے آئے۔


ایک آفیسر نے کہا '' پاکستان مقبوضہ کشمیر ( پی او کے) میں مختلف لانچنگ پیڈس میں 300 سے 415 دہشت گرد ہیں جو ایل او سی کے ذریعہ جموں اور کشمیر میں دراندازی کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ پہلے سے طئے تشدد سے امن وسلامتی اور معمول کی صورت حال میں رخنہ پڑ سکے''۔


حکام نے بتایا کہ پاکستانی ایجنسیاں جموں اور کشمیر میں مسلح دہشت گردوں، ہتھیاروں، گولہ بارود اور دھماکہ خیز اشیا کو بھیجنے کے لئے سرنگوں کا استعمال کر رہا ہے۔

ایک آفیسر نے کہا '' پچھلے سال دسمبر میں دہشت گردوں نے بھاری برفباری کے باوجود پونچھ میں دراندازی کی، لیکن بےاثر ہو گئے''۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال نومبر میں جیش محمد کے چار دہشت گردوں کا ایک گروپ ایک سرنگ کے توسط سے سانبا میں داخل ہوا اور وہاں سے انہیں کشمیر لے جا رہے ایک ٹرک کو جموں کے نگروٹہ میں شاہراہ پر پکڑ لیا گیا تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 06, 2021 10:01 PM IST