உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر: Zojila Pass پر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گری گاڑی، 7سے8 لوگوں کی موت کی خبر

    Youtube Video

    Jammu and kashmir news:معلومات کے مطابق بدھ کی دیر رات سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ سے ایک ٹویرا گاڑی پھسل کر 400-500 فٹ نیچے زوجیلا میں گہری کھائی میں گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔

    • Share this:
      Jammu and kashmir news: جموں  و کشمیر میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ زوجیلا پاس  ( Zojila pass early morning) کے قریب علی الصبح ایک ٹویرا گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں ٹویرا میں سوار سات سے 8  افراد کی موت ہو گئی ہے۔ فی الحال تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ریسکیو آپرہشن ابھی جاری ہے۔


      معلومات کے مطابق بدھ کی دیر  رات سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ سے ایک ٹویرا گاڑی پھسل کر 400-500 فٹ نیچے زوجیلا میں گہری کھائی میں گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔

      یہ بھی پڑھئے: قبر سے زندہ نکلی نوزائید بچی کا سرینگر کے اسپتال میں علاج جاری، جانئے پورا واقعہ

       



      مزید پڑھیں: Kupwara Encounter: لشکر طیبہ کے 3دہشت گرد ڈھیر، دراندازی کی کررہے تھےکوشش، فوج نے کی ناکام

      واضح ہو کہ گاڑی کارگل سے سری نگر جا رہی تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تلاش کے لیے پولیس، فوج اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: