உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جسمانی طور پر معذور افراد کیلئے فوج کی جانب سے تین روزہ مصنوعی اعضاء لگانے و امدادی کیمپ کا اہتمام

    یہ کیمپ ہیڈ کوارٹر کاؤنٹر انسرجنسی کلو فورس کے زیراہتمام حیدر بیگ پٹن میں قائم فوج کی دس سیکٹر ہیڈ کوارٹر کی راشٹریہ رائفلز نے منعقد کیا۔

    یہ کیمپ ہیڈ کوارٹر کاؤنٹر انسرجنسی کلو فورس کے زیراہتمام حیدر بیگ پٹن میں قائم فوج کی دس سیکٹر ہیڈ کوارٹر کی راشٹریہ رائفلز نے منعقد کیا۔

    یہ کیمپ ہیڈ کوارٹر کاؤنٹر انسرجنسی کلو فورس کے زیراہتمام حیدر بیگ پٹن میں قائم فوج کی دس سیکٹر ہیڈ کوارٹر کی راشٹریہ رائفلز نے منعقد کیا۔

    • Share this:
    فوج کی جانب سے شمالی کشمیر کے پٹن جے پور کی بھگوان مہاویر وکلانگ ساہیتہ سمیتی کے تعاون سے خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے تین روزہ مصنوعی اعضاء لگانے اور امدادی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ کیمپ ہیڈ کوارٹر کاؤنٹر انسرجنسی کلو فورس کے زیراہتمام حیدر بیگ پٹن میں قائم فوج کی دس سیکٹر ہیڈ کوارٹر کی راشٹریہ رائفلز نے منعقد کیا۔

    کیمپ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کلو فورس میجر جنرل ایس ایس سلا ریہ نے جسمانی طور معزور افراد میں مختلف قسم کے آلات تقسیم کئے۔ منعقدہ کیمپ سے چار سو اسی سے زائد جسمانی طور معزور افراد مستفید ہوئے۔ مستحقین کو تین سو وہیل چیئرز ،قوت سماعت سے محروم اسی افراد میں سننے کےآلات اور پچاسی لوگوں کو دیگر مختلف قسم کے آلات فراہم کئے گئے۔ کیمپ میں موجود ماہرین کی ٹیم بھی اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے اٹھارہ جسمانی طور معزور مستحقین کو موقع پر ہی مصنوعی اعضاء لگائے۔

    جنرل آفیسر کمانڈنگ کلو فورس میجر جنرل ایس ایس سلا ریہ نے جے پور میں مقیم این جی او کی شمالی کشمیر کے لوگوں تک پہنچنے کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے ہندوستانی فوج کی طرف سے اس طرح کے احسان مندانہ اور انسانی اقدامات کے لیے مسلسل مدد کی یقین دہانی کرائی جو خاص طور پر معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد دے رہی ہے۔سلاریہ نے کہاکہ یہ پہلا موقع تھا کہ جب شمالی کشمیر میں اتنے بڑے پیمانے پر خاص طور پر معذور افراد کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    کشمیر کے خاص طور پر ایسے اہل لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے اسی طرح کے مزید کیمپ آنے والے دنوں میں اونتی پورہ، اوڑی اور کپواڑہ میں بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فوج کشمیر میں جسمانی طور معزور افراد کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے اور ان کی ترجیحات میں بھی یہ شامل ہوتا ہے کہ کیسے ایسے افراد کو اپنے ٹانگوں پر کھڑا کیاجائے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: