’دفعہ 370 کوبحال نہیں کیاجاسکتا‘ غلام نبی آزاد، 10 دن کےاندراپنی نئی سیاسی پارٹی کےقیام کااعلان
کانگریس سے علیحدگی کے بعد سے آزاد جموں میں اپنی انتخابی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے عوامی میٹنگیں کر رہے ہیں۔
Ghulam Nabi Azad: سال 2019 میں ہندوستانی آئین کی دفعہ 370 کو مرکز نے منسوخ کر دیا تھا اور اس خطے کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس دفعہ کے تحت سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی گئی تھی۔
غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad) نے اتوار کے روز کہا کہ ہندوستانی آئین کی دفعہ 370 کو بحال نہیں کیا جا سکتا۔ جس نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی تھی اور 2019 میں اس قانون کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ غلام نبی آزاد نے گزشتہ ماہ کانگریس چھوڑ کر سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) پر حملہ کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ وہ ایسی سیاسی جماعتوں کو دفعہ 370 کے نام پر لوگوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جو آئین کے منسوخ شدہ دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق رہنما غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ وہ آرٹیکل 370 پر لوگوں کو گمراہ نہیں کریں گے کیونکہ یہ اب اس کی بحالی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔ 10 دن کےاندراپنی نئی سیاسی پارٹی کےقیام کااعلان:
نئی سیاسی تنظیم کے ایجنڈے کے بارے میں بات کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی اور لوگوں کے روزگار اور زمین کے حقوق کے لیے لڑے گے۔ میری پارٹی آزاد ہو گی۔ میرے بہت سے ساتھیوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی کا نام آزاد رکھنا چاہیے۔ لیکن میں نے کہا کہ کبھی نہیں. لیکن اس کا نظریہ آزاد ہوگا، جو کسی دوسرے کے ساتھ شامل یا ضم نہیں ہوگا۔ یہ میری موت کے بعد ہوسکتا ہے، لیکن اس وقت تک ایسا نہیں ہوگا۔
2019 میں ہندوستانی آئین کی دفعہ 370 کو مرکز نے منسوخ کر دیا تھا اور اس خطے کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس دفعہ کے تحت سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی گئی تھی۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ 10 دن کے اندر اپنی نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کریں گے اور اس بات پر زور دیا کہ یہ اپنے نظریے اور سوچ میں ان کے نام کی طرح ’آزاد‘ (آزاد) ہوگی۔
پانچ دہائیوں تک کانگریس کی خدمت کرنے کے بعد 73 سالہ غلام نبی آزاد نے 26 اگست کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اپنے استعفیٰ کے خط میں آزاد نے پارٹی قیادت بالخصوص راہول گاندھی کو نشانہ بنایا اور انھوں نے کہا کہ گزشتہ تقریباً نو سال میں پارٹی کو جس طرح سے چلایا گیا ہے۔ وہ ناقابل بیان ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔