جموں و کشمیر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ایک حصے کے طور پر سرینگر میں انڈیا یو اے ای انویسٹمینٹ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمٹ میں متحدہ عرب عمارات اور ہندوستان کے کئی تجارتی مندوبین نے شرکت کی۔ انوسٹمینٹ سے خطاب کرتے ہوئے یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے مختلف شعبوں میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی گنجائش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نے گزشتہ برسوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کافی پیش رفت حاصل کی ہے اور یہ علاقہ سرمایہ کاری کے لئے ایک موزون جگہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے جب سرینگر میں ایمار کے ذریعے دس لاکھ فُٹ کے مال کاسنگ بنیاد رکھا گیا اور یہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا پہلا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور سرینگر میں ایمار کو آئی ٹی ٹاورس نصب کرنے کے لئے زین الاٹ کی گئی ہے اور یہ تینوں پروجیکٹ پانچ سو کروڈ روپئیے کی لاگت سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں جموں و کشمیر نے یہاں کے مختلف شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کافی پیش رفت حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جامع پروگرام کے تحت جموں و کشمیر میں ریل رابطوں اور سڑک رابطوں کو مزید وسعت دی جارہی ہے اور ساتھ ہی ہوائی اڈوں کو بین الا اقوامی معیار کے مطابق ترقی دینے کا کام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ لیفٹننٹ گورنر نے یو اے ای کے تجارتی شخصیات کو جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان سرمایہ کاروں کو جموں و کشمیرسرکار ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
سیاحوں کیلئےکھلا سرینگر میں قائم ایشیاکاسب سےبڑا ٹیولپ گارڈن، منوج سنہا نےسیاحوں کودی دعوتشری ماتا ویشنو دیوی کی مقدس گوفہ کے نزدیک نئےتعمیرکئےگئے درگابھون کا منوج سنہا نےکیاافتتاح
واضح رہے اس سمٹ کے دوران کئی غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں نے جموں و کشمیر مں سرمایہ لگانے کاارادہ ظاہر کیا ہے ۔ ایسے اقدامات سے جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی یقینی بننے کے ساتھ ساتھ روزگار کے وافر وسائیل پیدا ہونگے جسکا براہ راست فائیدہ یہاں کے عوام کوہوگا۔
(رپورٹ: رمیش امباردار) سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔