ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

اننت ناگ: آشا ورکر نےپولیس پر ہراساں اورحملہ کرنےکا الزام لگایا، ملزم پولیس اہلکار نے کہی یہ بات

آشا ورکرکےمطابق وہ کورونا کی کونسلنگ کےلئےاس شخص کا سراغ لگا رہی تھی، جو حال ہی میں جموں سے سفرکرکے واپس اپنےگھرلوٹا تھا اور یہ جاننےکے بعداس شخص نے اس پرحملہ کر دیا۔

  • Share this:
اننت ناگ: آشا ورکر نےپولیس پر ہراساں اورحملہ کرنےکا الزام لگایا، ملزم پولیس اہلکار نے کہی یہ بات
اننت ناگ: آشا ورکر نےپولیس پر ہراساں اورحملہ کرنےکا الزام لگایا ہے جبکہ پولیس اہلکار نے الزامات کی تردید کی ہے۔

اننت ناگ: کورونا کے قہرکے دوران جہاں ڈاکٹر و دیگر نیم طبی عملہ کافی متحرک ہے اور ہرسو کورونا کےخلاف جنگ میں ان افراد کی ستائش کی جا رہی ہے۔ وہیں مسلسل اس عملےکو کچھ افرادکی جانب سے ہراساں کئےجانےکی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ویل ناگبل اننت ناگ کی پروینہ نامی ایک آشا ورکر نے اپنے ہی علاقےکے ایک شخص جو جموں کشمیر پولیس میں تعینات ہے، پرہراساں کرنے اور حملہ کرنےکا الزام لگایا ہے، جس کےبعد پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن عیش مقام میں ایک ایف آئی آر درج کرکےتحقیقات شروع کردی ہے۔


آشا ورکرکے مطابق وہ کورونا کی کونسلنگ کےلئےاس شخص کا سراغ لگا رہی تھی، جو حال ہی میں جموں سے سفرکرکے واپس اپنےگھرلوٹا تھا اور یہ جاننےکے بعد اس شخص نے اس پر حملہ کردیا، جس کے بعد آشا ورکر کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کردیا گیا تھا۔ دوسری طرف مزکورہ پولیس اہلکار نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے آپسی تنازعہ قرار دیا ہے۔ پولیس اہلکار نےالزام لگایا کہ زمین کی ایک اراضی پر دونوں گھروں کے بیچ آپسی کشیدگی کئی برسوں سے چل رہا ہے اوراب ایک سازش کے تحت مذکورہ آشا ورکر اسے نشانہ بنا کر بدلہ لینے کی کوشش میں ہے۔




دوسری طرف محکمہ صحت کے افسران نے اس طرح کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئےلوگوں سے طبی و نیم طبی عملے کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔ بلاک میڈیکل افسر مٹن ڈاکٹر محمد سلیم بیگ نے آشا ورکر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ اسے زخمی حالت میں اسپتال پہچایا گیا اور رات بھرگورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں رہنےکےبعد اسے چھٹی دےکر مزید نگہداشت میں رہنےکا مشورہ دیا ہے۔

بی ایم او مٹن نے لوگوں سے کورونا پر قابو پانے میں ڈاکٹروں و نیم طبی عملے کے کردار کی سراہنا کرنےکی تلقین کرتے ہوئے ایسےلوگوں کی بھی تنقید کی جو اپنی سفری تفاصیل دینے سے انکارکرکے نہ صرف اپنے بلکہ دوسروں کی جانوں کے ساتھ بھی کھیل رہے ہیں۔ واضح رہےکہ اس سےقبل بھی جموں وکشمیر کےحصوں میں کورونا کی جنگ میں پیش پیش طبی عملے کو لوگوں کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو ایک تشویشناک بات ہے۔
First published: Apr 13, 2020 09:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading