உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈل جھیل میں ایشیا کے پہلے تیرتے سنیما کا افتتاح، ایکونک فیسٹول سے اچھے سیاحتی سیزن کی امید

    ڈل جھیل میں ایشیا کے پہلے تیرتے سینما کا افتتاح، ایکونک فیسٹول سے اچھے سیاحتی سیزن کی امید

    ڈل جھیل میں ایشیا کے پہلے تیرتے سینما کا افتتاح، ایکونک فیسٹول سے اچھے سیاحتی سیزن کی امید

    شہرہ آفاق ڈل جھیل میں آج ایشیا کے پہلے تیرتے سنیما Floating Cinema کا افتتاح کیا گیا۔ ہاوس بوٹ پر لگائے گئے پردہ سیمیں سے اب لوگ جھیل کی لہروں پر تیرتے ہوئے سنیما سے بھی محظوظ ہوں گے۔

    • Share this:
    سری نگر: شہرہ آفاق ڈل جھیل میں آج ایشیا کے پہلے تیرتے سنیما Floating Cinema کا افتتاح کیا گیا۔ ہاوس بوٹ پر لگائے گئے پردہ سیمیں سے اب لوگ جھیل کی لہروں پر تیرتے ہوئے سنیما سے بھی محظوظ ہوں گے۔ ہاوس بوٹ کے چاروں طرف لگائے گئے اسکرین کے ذریعے سیاح شام کے اوقات میں حھیل کی سیر کے دوران سنیما کا بھی لطف لے سکتے ہیں۔ افتتاح کے موقع پر یہاں فلم کشمیر کی کلی دکھائی گئی، جس کا بڑا حصہ اسی جھیل پر فلمایا گیا تھا۔

    اس موقع پر کلکتہ کے ایک سیاح کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے کئی ممالک گھوم چُکے ہیں، لیکن ایسا منظر کہیں دیکھنے کو ملا۔ کشمیر کے مقامی ٹور آپریٹر نے کہا کہ اس سنیما کی وجہ سے اب جھیل میں دیر رات تک سیاح لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ افتتاحی پروگرام کے موقع پرلیزر شو بھی منعقد کیا گیا۔ ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر جی این اتو نے بتایا کہ یہ پروگرام بھی ہاوس بوٹ فیسٹول کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایکونک فیسٹول کے اختتام کے موقع پر یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔

    ہاوس بوٹ کے چاروں طرف لگائے گئے اسکرین کے ذریعے سیاح شام کے اوقات میں حھیل کی سیر کے دوران سنیما کا بھی لطف لے سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ 23 اکتوبر کو شروع کئے گئے جے اینڈ ایکونک فیسٹول سے نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دُنیا میں ایک بڑا پیغام گیا ہے اور اس کے طفیل اس بار یہاں نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک کے سیاح بھی آئیں گے۔ 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک چلے ایکونک فیسٹول جے اینڈ کے کے تحت جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، جن میں گلمرگ کالٹ فیسٹول، ہاوس بوٹ فیسٹول اور صوفی فیسٹول قابل ذکر ہیں۔

    ان پروگراموں میں ملک بھر سے آئے فنکاروں، سیاحوں اور قلمکاروں اور فلمسازوں نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اپنے دورے کے دوران پہلے ہاوس بوٹ فیسٹول میں شرکت کی۔ سیاحت سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فیسٹول کے ذریعہ جموں وکشمیر کے سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ یہاں کی تہذیب و ثقافت کو بڑے پیمانے پر دُنیا تک پہنچانے کا موقع ملا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: