ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیرمیں جلد ہوسکتے ہیں اسمبلی انتخابات، لیفٹیننٹ گورنرنےاشارہ دیا

مرکزکے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کرائے جانے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنرجی سی مرمونے کہا 'میں کہنا چاہتا ہوں کہ اقتدارجلد عوام کے ہاتھوں میں چلی جانی چاہئے۔ یہی ہم ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں'۔

  • Share this:
جموں وکشمیرمیں جلد ہوسکتے ہیں اسمبلی انتخابات، لیفٹیننٹ گورنرنےاشارہ دیا
جموں وکشمیرمیں جلد ہوسکتے ہیں اسمبلی انتخابات، لیفٹیننٹ گورنرنےاشارہ دیا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے مرکزکے زیرانتظام ریاست میں جلد ازجلد اسمبلی انتخابات کرائے جانے کی حمایت کرتے ہوئے پیرکو کہا کہ اقتدار' جتنی جلدی ہوسکے' عوام کے ہاتھوں میں جانی چاہئے۔ راجوری ضلع کے درازمیں 72 میٹرلمبے 'ملٹی سیل باکس ٹائپ لوڈ کلاس 70 برج' عوام کو وقف کرنے کے بعد لیفٹیننٹ گورنرنے صحافیوں سے بات کررہے تھے۔


مرکزکے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کرائے جانے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنرجی  سی مرمونے کہا 'میں کہنا چاہتا ہوں کہ اقتدارجلد عوام کے ہاتھوں میں چلی جانی چاہئے۔ یہی ہم ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں'۔  جب ان سے الیکشن کے متعلق ایک خاص وقت کی حد کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے کہا 'اس کا اپنا عمل ہے'۔

First published: Dec 09, 2019 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading