உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     جموں وکشمیر میں اس سال کے آخر تک شروع ہوسکتا ہے انتخابی عمل، راجناتھ سنگھ دیا بڑا اشارہ

    Jammu kashmir, assembly elections, Rajnath Singh: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان نفرت کے بیج بو رہا ہے۔ حال ہی میں جموں وکشمیر میں ہوئی ٹارگیٹ کلنگ میں غیر ملکی سازش ہے اور ہم کسی بھی صورت میں ایسی کوششوں کو ناکام کریں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوسرے دن جمعہ کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ مہاراجہ گلاب سنگھ (Maharaja Gulab Singh) کے 200ویں تاجپوشی کی تقریب میں بھی شامل ہوئے۔ پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پڑوسی ملک پاکستان (Pakistan) پر نشانہ سادھا اور ساتھ ہی ریاست میں اسمبلی انتخابات (Jammu Kashmir assembly elections) سے متعلق بھی بڑے اشارے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس سال کے آخر تک الیکشن کا عمل شروع ہوسکتا ہے۔

      وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان نفرت کے بیج بو رہا ہے۔ حال ہی میں جموں وکشمیر میں ہوئی ٹارگٹ کلنگ میں غیر ملکی سازش ہے اور ہمیں کسی بھی صورت میں  ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم کسی بھی مذہب یا پھر فرقہ واریت کی وجہ سے کسی بھی شخص کی زبردستی نقل مکانی نہیں ہونے دیں گے۔

      جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کو لے کر انہوں نے کہا کہ ریاست میں حال ہی میں حد بندی کا کام پورا ہوا ہے۔ جموں میں اسمبلی کی 43 سیٹیں اور کشمیر میں اسمبلی کی 47 سیٹیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا مضبوط امکان ہے کہ جموں وکشمیر میں اس سال کے آخر تک انتخابی عمل شروع ہوسکتا ہے۔ جموں وکشمیر کے بانی مہاراجہ گلاب سنگھ کے 200ویں تاجپوشی تقریب کے پروگرام میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سمیت کئی بڑی ہستیاں شامل تھیں۔

      اس سے قبل وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو جموں وکشمیر کے پہلگام میں جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماونٹینئرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس میں ہمالین میوزیم کا افتتاح کیا۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر آئے راجناتھ سنگھ نے کرنل کے اس مال بولڈر کلائبنگ وال کا بھی افتتاح کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: