உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر میں آئندہ سال منعقد ہوں گے اسمبلی انتخابات ، بی جے پی لیڈر اشوک کول کا بیان

    جموں و کشمیر میں آئندہ برس میں منعقد ہوں گے اسمبلی انتخابات ، بی جے پی لیڈر اشوک کول کا بیان

    جموں و کشمیر میں آئندہ برس میں منعقد ہوں گے اسمبلی انتخابات ، بی جے پی لیڈر اشوک کول کا بیان

    Jammu and Kashmir News : بھارتیہ جنتا پارٹی کے یو ٹی آرگنائزیشن جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں آئندہ برس کے اوائل یا وسط میں اسمبلی انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے یو ٹی آرگنائزیشن جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں آئندہ برس کے اوائل یا وسط میں اسمبلی انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔ اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے بعد اشوک کول نے نیوز 18 اردو کے ساتھ ان باتوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے حزب اختلاف کی ان قیاس آرائیوں کو بھی خارج کیا کہ بی جے پی ہی جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات کو موخر کرانے میں رول ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن جلد ہی اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ہی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا ۔ اشوک کول نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی سربراہ سپریم کورٹ کی ایک ریٹائرڈ جج ہیں اور بی جے پی کا حد بندی کمیشن کے کام کاج میں کوئی بھی عمل دخل نہیں ہے۔

    اشوک کول نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ لوگوں کی چنندہ سرکار بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کی کمی یقینی طور پر جموں و کشمیر میں عیاں ہے۔ لیکن یہاں کے ایل جی کے کام کاج سے لوگ مطمئن ہیں اور ایل جی انتظامیہ ہر محاذ پر کھرا اتر رہی ہے۔ اشوک کول نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد یقینی طور پر حالات میں بدلاو آیا ہے اور پتھر بازی کے واقعات میں نمایاں کمی اس کی ایک تازہ مثال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کا خاتمہ جموں و کشمیر کی بقاء کے لیے بے حد ضروری تھا اور اگر کوئی اس کی بحالی کی باتیں کر رہا ہے تو وہ یہاں کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ دفعہ 370 کو کسی بھی صورت میں واپس بحال نہیں کیا جائے گا۔ نیوز18 اردو کی جانب سے حیدر پورہ انکاونٹر میں عدالتی جانچ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انکاونٹر کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی ایل جی کی جانب سے انکوائری کا حکم صادر کیا گیا ہے اور یہ انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ حالات کی سنگینیت کے مطابق فیصلہ لے ۔

    اس موقع پر بی جے پی کے یوٹی نائب صدر صوفی یوسف ، رفیق وانی اور ایڈوکیٹ سید وجاہت سمیت دیگر لیڈران بھی موجود رہے۔ صوفی یوسف نے اپنی تقریر میں ایل جی سرکار اور وزیراعظم نریندر مودی کے فلاحی کاموں کا ذکر کیا اور جموں و کشمیر کی تعمیر نو میں نریندر مودی کی ذاتی دلچسپی کو بھی کارکنوں میں اجاگر کیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: