اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بھارت جوڑو یاترا کے اختتام پر راہول اور پرینکا مستی بھرا موڈ میں، بھائی۔بہن نے ایک دوسرے پر پھینکی برف

    Youtube Video

    کانگریس کے ٹویٹر پر کہا گیا کہ 'دراصل جب آپ کسی نیک مقصد کے لیے نیک ارادے کے ساتھ باہر نکلتے ہیں اور جب تکمیل کا وقت آتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ قدم مضبوطی سے رکھ دیا گیا ہے، تو آپ کے اندر ایک جوش پیدا ہوتا ہے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Jammu and Kashmir
    • Share this:
      پرینکا گاندھی واڈرا کو پارٹی دفتر میں ترنگا لہرانے کے بعد ہلکے پھلکے موڈ میں دیکھا گیا۔ دونوں نے ایک دوسرے پر تازہ برف پھینکی اور کچھ مستی بھرے لمحے اور مزاحیہ اندا میں گزارے۔ کانگریس نے اس خوبصورت لمحے کی کچھ تصویریں ٹویٹ کی ہیں اور لکھا ہے کہ 'سفر کا اختتام، سری نگر کی برف باری اور اس سے جڑی کچھ تصویریں'۔ پارٹی نے صبح مسافروں کے ساتھ ناچنے اور گانے کی کچھ ایسی ہی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا یوزر نے کہا کہ 'بھائی بہن کا یہ پیار انمول ہے۔ جس کی قیمت کائنات کی کوئی طاقت نہیں لگا سکتی۔

      کانگریس کے ٹویٹر پر کہا گیا کہ 'دراصل جب آپ کسی نیک مقصد کے لیے نیک ارادے کے ساتھ باہر نکلتے ہیں اور جب تکمیل کا وقت آتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ قدم مضبوطی سے رکھ دیا گیا ہے، تو آپ کے اندر ایک جوش پیدا ہوتا ہے۔ وہی آج سری نگر کیمپ سائٹ پر راہل گاندھی اور یاتریوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ اتنا طویل سفر اپنوں کے ساتھ اور آشیرواد کے بغیر ممکن نہیں تھا… یہ قربت ہی اصل ہندوستانیت ہے، جہاں رشتے بندھن نہیں طاقت ہیں۔ یہ ہندوستان کے متحد ہونے کی خوشی ہے۔ آج بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری پڑاؤ پر ہے، سری نگر برف سے ڈھکا ہوا ہے اور راہول گاندھی سمیت ہمارے ہندوستانی یاتری خوشیوں میں جھوم رہے ہیں۔


      قبل ازیں بھارت جوڑو یاترا کے اختتام پر پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی موجودگی میں سری نگر میں کانگریس دفتر پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس کے بعد سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ریلی کا پروگرام ہے جس میں کانگریس نے 23 ہم خیال سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے  لیکن ان میں سے زیادہ تر پارٹیوں کے بڑے لیڈروں نے اس موقع پر کانگریس کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کئی جماعتوں نے اپنے بڑے لیڈروں کے بجائے دوسرے یا تیسرے درجے کے لیڈروں کو ریلی میں شرکت کے لیے بھیجا ہے۔

      جموں-کشمیر، ہماچل سے اتراکھنڈ تک شدید بارش و برفباری کے آثار، آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ

       

      پاکستان پر ایک اور مہنگائی کی مار، پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

      قابل ذکر ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا کہ یاترا ختم نہیں ہوئی، یہ پہلا قدم ہے، ہم آگے بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، مجھے یاترا کے دوران زبردست رسپانس ملا، یہ کانگریس کی یاترا نہیں تھی کیونکہ یاترا میں کانگریسی کارکنوں سے زیادہ ملک کے عوام نام اور افراد شامل ہوئے ۔ اس یاترا کے دوران مجھے کسانوں نوجوانوں اور جن لوگوں کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی ان کی آواز سننے کو ملی ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: