உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: پلوامہ میں غیر مقامی باشندوں پرحملے کا سلسلہ جاری، مزدوروں پر برسائی گئیں گولیاں

    جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں غیر مقامی باشندوں پر حملے کا سلسلہ جاری

    جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں غیر مقامی باشندوں پر حملے کا سلسلہ جاری

    جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں پچھلے 18 گھنٹوں میں نامعلوم دہشت گردانہ حملے میں چار غیر مقامی مزدورں کو زخمی کردیا گیا ہے۔ گزشتہ 18 گھنٹوں کے اندر ضلع پلوامہ میں غیر مقامی باشندوں پر نامعلوم ملی ٹنٹوں کا دوسرا حملہ پیش آیا ہے۔

    • Share this:
    پلوامہ: جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں پچھلے 18 گھنٹوں میں نامعلوم دہشت گردانہ حملے میں چار غیر مقامی مزدورں کو زخمی کردیا گیا ہے۔ گزشتہ 18 گھنٹوں کے اندر ضلع پلوامہ میں غیر مقامی باشندوں پر نامعلوم دہشت گردوں کا دوسرا حملہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں آج دوپہر کو نامعلوم دہشت گردوں نے بہار ریاست سے تعلق رکھنے والے مزدورں پر گولیاں چلائیں، جس میں دو مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ مزدور لاجورہ گاوں میں ایک مکان میں چل رہے کام میں مزدور تھے۔

    آج دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد آرام کررہے مزدوروں پر دو پستول برداروں نے گولیاں چلائیں، جس میں دو مزدور زخمی ہوئے۔ زخمی مزدووں کی شناخت بہار ریاست کے ویسٹ چھمپارام ضلع بٹیہ کے رہنے والے پتلیش کمار اور جاکھو چودھری کے بطور ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو پلوامہ اسپتال لایا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Jammu and Kashmir: دہشت گردانہ حملے میں زخمی کشمیری پنڈت کی فیملی کو مسلم پڑوسی نے دی مدد

    تاہم ڈاکٹروں کے مطابق، دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسیز نے لاجورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہے، جس میں غیر مقامی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    گزشتہ شام  ضلع پلوامہ کے ناو پورہ پائن علاقے میں پنجاب کے پٹھان کوٹ سے تعلق رکھنے والے دو غیر مقامی ڈرائیورر اور اس کے کنڈکٹر پر گولیاں چلا کر زخمی کردیا گیا۔ غیر مقامی باشندوں پر ہو رہے حملوں سے عام لوگوں میں کافی تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: