سرحد پر پاکستان نے پھرکی دراندازی کی کوشش، ہندوستانی فوج نے ایک دہشت گردکوکیا ہلاک
ہندوستانی فوج (Indian Army) نے پاکستان (Pakistan) کی ایک اور ناپاک سازش کو ناکام کردیا ہے۔ مشتبہ پاکستانی بیٹ (بارڈر ایکشن ٹیم) کے کچھ لوگ جموں وکشمیر کے تنگدھار سرحد پر دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تبھی ہندوستانی فوج نے ایکشن لیتے ہوئے 1 دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 14, 2020 05:26 PM IST

سرحد پر پاکستان نے پھرکی دراندازی کی کوشش، ہندوستانی فوج نے ایک دہشت گردکوکیا ہلاک
سری نگر: ہندوستانی فوج (Indian Army) نے پاکستان (Pakistan) کی ایک اور ناپاک سازش کو ناکام کردیا ہے۔ مشتبہ پاکستانی بیٹ (بارڈر ایکشن ٹیم) کے کچھ لوگ جموں وکشمیر کے تنگدھار سرحد پر دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تبھی ہندوستانی فوج نے ایکشن لیتے ہوئے 1 دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ ہندوستانی فوج کی طرف سے جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں کہا گیا، ایل سی کے پاس فارورڈ پوسٹ کے قریب فوجیوں نے 4-3 دراندازوں کی مشکوک سرگرمی دیکھی۔ مشکوک سرگرمی کو دیکھتے ہوئے فوج نے فوراً ایکشن لیا اور ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
200 دہشت گرد دراندازی کی کوشش میں
اس سے محض ایک دن پہلے جی او سی وزر ڈویژن کے میجر جنرل امردیپ سنگھ آہوجلا نے بتایا کہ ہمارے پاس جو ان پُٹ ہے، اس کے مطابق 215-250 دہشت گرد ہماری سرحد میں دراندازی کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ ہم ان کوششوں کو ناکام کرنے میں مصروف ہیں۔