உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں برفباری کے سبب سرینگر ایئرپورٹ سے فلائٹ میں تاخیر، ٹرین خدمات بھی معطل

    Youtube Video

    کشمیر میں بھاری برف باری کی وجہ سے سرینگر ایئرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے تمام پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق وزیبلیٹی پانچ سو سے میٹر سے بھی کم ہے اسلئے پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دوسری جانب بانہال سے بارہمولہ تک ریل خدمات کو معطل کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      jammu and kashmir heavy snowfall: کشمیر میں بھاری برف باری کی وجہ سے سرینگر ایئرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے تمام پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق وزیبلیٹی پانچ سو سے میٹر سے بھی کم ہے اسلئے پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دوسری جانب بانہال سے بارہمولہ تک ریل خدمات کو معطل کیا گیا ہے۔  جموں و کشمیر میں آج بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ۔۔گلمرگ۔ مچل۔ زیڈ گلی۔ سادھنا پاس۔ بارہمولہ کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں بھاری برف باری ریکارڈ کی گئی۔

      گلمرگ میں دیر شام تک دس انچ سے زیادہ برف پڑی۔ بڈگام میں چار سے دس انچ کے درمیان برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹنگمرگ میں بھی برف جمع ہو گئی ۔ شوپیاں ضلع میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے ہلکی برف باری ہوئی۔ وہیں سری نگر۔ کولگام۔ پلوامہ۔ گاندربل اور بڈگام اضلاع کے میدانی علاقوں میں دوپہر کے اوقات میں ہلکی برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔  کشمیر میں مسلسل ہو رہی برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔ کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل برفباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے تمام امحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ آپریٹر بھی اثڑ پڑا ہے۔ سرینگر ایئرپورٹ (Srinagar airport) پر بھی لگاتار بھاری برف باری ہو رہی ہے۔

      دوسری جانب سری نگر ایئرپورٹ پر برف باری کے حوالے سے ایک افسر نے بتایا کہ رن وے پر ہمارا برف صاف کرنے کا آپریشن (snow clearing operation) جاری ہے۔ تاہم، وزیبلیٹی صرف 400 میٹر ہے۔ تمام ایئر لائنز کی پروازیں دیری سے چل رہی ہیں۔ ہم پروازوں کی صورتحال کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by News18 Urdu (@news18urdu)






      شدید برف باری کی وجہ سے کشمیر سے دوسری جگہوں کی نقل و حرکت بہت مشکل ہو گئی ہے۔ صرف سری نگر میں چھ انچ تک برف باری ہوئی ہے۔ ہر طرف سفید رنگ کی برف پڑی ہوئی ہے۔ وہیں پہلگان، شوپیاں، سونمرگ اور گلمرگ میں ایک، دو فٹ اونچی برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔



      کشمیر یونیورسٹی کے یو جی، پی جی اور تمام پروفیشنل امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ یہ امتحانات پہلے آج (بدھ کو) ہونے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے برف باری کی وجہ سے طلبا کو درپیش مشکلات کے پیش نظر لیا ہے۔ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: