ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : منشیات کے خلاف اونتی پورہ پولیس کی مہم تیز ، اب اٹھایا یہ بڑا قدم

جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں لوگ ابھی بھی بنگ اور خشخاش کی کاشت کرتے ہیں ، جس کو بعد منشیات کی صورت میں وادی اور بیرونی ریاستوں میں اسمگل کیا جاتا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : منشیات کے خلاف اونتی پورہ پولیس کی مہم تیز ، اب اٹھایا یہ بڑا قدم
منشیات کے خلاف اونتی پورہ پولیس کی مہم تیز 

اونتی پورہ میں پولیس نے درجنوں کنال پر پھیلی بنگ اور خشخاش کی فصل کو تباہ کرکے علاقے کو اس بدعت سے پاک کرنے کا عہد کیا ۔ اس دوران پولیس ضلع کے تحت آنے والے علاقوں میں منشیات مخالف مہم میں تیزی لائی گئی ہے اور 24 زمین مالکان کی گرفتاری عمل لائی گئی ، جن کے خلاف باضاطہ طور کیس درج کیا گیا ہے ۔ اس مہم کے دوران مذکورہ فصلوں کو غیر قانونی کاشت کے بنیاد پر جدید مشینری کی مدد سے تہس نہس کردیا گیا ہے ۔


ضلع میں گزشتہ پندرہ روز سے جاری منشیات مخالف کاروائیوں کے حوالے سے ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں 214 کنال اراضی پر پھیلی خشخاش اور بنگ کی فصل تباہ کی گئی جب کہ مہم کے دوران 24 زمین مالکان کے خلاف کیس درج کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے پہلے لوگوں کو از خود فصل کو تباہ کرنے کی مہلت دی اور جن لوگوں نے اس پر عمل نہیں کیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں اس وقت تک کارروائی جاری رہے گی ، جب تک اس کا مکمل طور خاتمہ نہ کیا جائے۔


نیوز 18 پول : کیا آپ چینی مصنوعات کا دوبارہ استعمال کریں گے؟




واضع رہے جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں لوگ ابھی بھی بنگ اور خشخاش کی کاشت کرتے ہیں ، جس کو بعد منشیات کی صورت میں وادی اور بیرونی ریاستوں میں اسمگل کیا جاتا ہے ۔ تاہم امسال اونتی پورہ پولیس نے قبل از وقت اقدامات اٹھا کر اس فصل کو تباہ کیا ۔ وہیں ایس ڈی پی او اونتی پورہ چودھری اعجاز احمد کی سربراہی میں پولیس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں جاکر لوگوں کو منشیات کے کاروبار اور کاشت سے پرہیز کرنے کی جانکاری فراہم کررہے ہیں ، جس پر لوگوں نے پولیس کی اس اقدام کی کافی سراہنا کی ہے۔
First published: Jun 02, 2020 11:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading