ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے اٹھایا گیا یہ قدم ، جانئے کیا ہوگا اس کا فائدہ

پری ہاس پورہ پٹن میں منعقدہ کیمپ میں دو ہزار پولیس اہلکاروں اور پانچ سو پولیس افسران میں قوت مدافعت مضبوط بنانے کی مختلف دوائیاں تقسیم کی گئیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے اٹھایا گیا یہ قدم ، جانئے کیا ہوگا اس کا فائدہ
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے اٹھایا گیا یہ قدم ، جانئے کیا ہے اس کا فائدہ

شمالی کشمیر کے پری ہاس پورہ پٹن میں قائم انڈین ریزرو پولیس کمپلکس میں آئی آر پی اور محکمہ آیوش انڈین سسٹم آف میڈسن جموں وکشمیر کے باہمی اشتراک سے کورونا وائرئس کے بچاو اور قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کیلئے بیداری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کیمپ میں کافی تعداد میں پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ۔ مرکزی سرکار کی آیوش کی وزارت سے ایک ایڈوائزری کے تحت جموں وکشمیر میں مختلف مقامات پر بیداری کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ان کیمپوں کے دوران قوت مدافعت کو بڑھانے کی غرض سے لوگوں اور خاص طور پر پولیس اہلکاروں ، ریڈ زون میں رہنے والے لوگوں اور کورنٹائن سنٹروں میں کام کررہے ملازمین میں یہ دوائیاں مفت تقسیم کی جارہی ہیں ۔ ساتھ ہی عام لوگوں کو بھی قوت مدافعت بڑھانے کی دوائیاں استعمال کرنے کی جانکاری دی جارہی ہے ۔


پری ہاس پورہ پٹن میں منعقدہ کیمپ میں دو ہزار پولیس اہلکاروں اور پانچ سو پولیس افسران میں قوت مدافعت مضبوط بنانے کی مختلف دوائیاں تقسیم کی گئیں ۔ ڈویژنل نوڈل افسر کووڈ کشمیر انڈین سسٹم آف میڈسن کے ڈاکٹر افتخار حسین غازی نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ مرکزی سرکاری کی جانب جاری اس مہم کے تحت اب تک کشمیر میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں میں یہ دوائیاں تقسیم کی گئی ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد لوگوں کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانا ہے ۔ افتخارنے مزید بتایا کہ قوت مدافعت ہی واحد ایک ذریعہ ہے ، جو مختلف بیماریوں اورانفکشن کے خلاف لڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو مطلع کیا کہ وہ روزانہ بنیادوں پر آدھے گھنٹے ورزش کریں ۔


ایس ایس پی کمانڈینٹ انڈین ریزرو پولیس بیس بٹالین کے باقر سامون نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کی بہت ضرورت ہے ۔ سماجی فیصلہ کو برقرا رکھتے ہوئے منعقدہ تقریب میں  ڈویژنل نوڈل افسر ڈاکٹر افتخار حسین غازی، ایس ایس پی کمانڈینٹ انڈین ریزرو پولیس بیس بٹالین  کے باقر سامون ، ایس ایس پی منیر احمد ، ایس پی نریندر سنگھ  کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔

کیمپ میں ڈاکٹروں نے پولیس جوانوں کو کورنا وائرس سے بچنے اورقوت مدافعت  کو مضبوط بنانے کے احتیاطی تدابیر بھی بتائے ۔ اس دوران ایس ایس پی باقر سامون اور دیگر افسران نے کورنا وبا کے دوران پولیس اہلکاروں کے رول کی ستائش کی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی کشمیر کے پری ہاس پورہ میں ہی عام لوگوں کیلئے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس  کیمپ میں غریب لوگوں کا علاج ومعالجہ کیا گیا اور ان میں اشیائے خوردنی اور دیگر ضروری اشیا کی تقسیم کی گئی ۔
First published: Jun 14, 2020 08:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading