உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PMJAY scheme کے تحت جموں وکشمیر میں اب تک ساڑھے 4 لاکھ سے زائد لوگ ہوئے مستفید

    PMJAY scheme in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر حکومت نے تقریباً 250 اسپتالوں کو اس اسکیم کے دائرے میں لایا ہے جن میں سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتال بھی شامل ہیں۔ تاکہ سکیم کے تحت مستحقین کو مفت علاج فراہم کیا جا سکے۔

    PMJAY scheme in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر حکومت نے تقریباً 250 اسپتالوں کو اس اسکیم کے دائرے میں لایا ہے جن میں سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتال بھی شامل ہیں۔ تاکہ سکیم کے تحت مستحقین کو مفت علاج فراہم کیا جا سکے۔

    PMJAY scheme in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر حکومت نے تقریباً 250 اسپتالوں کو اس اسکیم کے دائرے میں لایا ہے جن میں سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتال بھی شامل ہیں۔ تاکہ سکیم کے تحت مستحقین کو مفت علاج فراہم کیا جا سکے۔

    • Share this:
    PMJAY scheme in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر حکومت نے آیوشمان بھارت PMJAY صحت اسکیم کے تحت UT بھر میں 4.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی مختلف بیماریوں کا علاج کیا ہے اور اسکیم کے تحت شامل صحت کے اداروں کو 307 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر حکومت نے تقریباً 250 اسپتالوں کو اس اسکیم کے دائرے میں لایا ہے جن میں سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتال بھی شامل ہیں۔ تاکہ اسکیم کے تحت مستحقین کو مفت علاج فراہم کیا جا سکے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس اسکیم کے تحت 68.18 فیصد (69.85 لاکھ) استفادہ کنندگان کا اندراج کیا گیا ہے۔ صحت اسکیم کے تحت کل خاندانوں میں سے 76.59 فیصد کو اس اسکیم سےفائدہ مل سکتا ہے۔ سرکار کے مطابق 69.85 لاکھ رجسٹرڈ افراد میں سے 37.7 لاکھ افراد کا تعلق کشمیر خطے سے ہےجبکہ 32.09 لاکھ جموں خطے کے باشندے ہیں۔

    حکومت نے اپنے تمام وسائل ضلعی سطح پر بروئے کار لائے ہیں تاکہ تمام آبادی کو اسکیم کے تحت رجسٹر کیا جا سکے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے مستفید ہوسکیں۔حکومت نے اس سال اسکیم کی 100 فیصد کوریج دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے ٹی وی، ریڈیو اور پرنٹ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلائی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس اسکیم کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے تاکہ اس اسکیم سے عوام فایدہ اٹھا سکے۔

    اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی جموں و کشمیر (SHA-J&K) نے اسکیم کے تحت 100 فیصد ہدف حاصل کرنے کے لیے گھر گھر مہم شروع کی ہے۔ انتظامیہ نے گولڈن کارڈز کے اجراء کے لیے مختلف مقامات پر سہولیات بہم رکھی ہیں۔ مختلف محکموں نے ڈرائیوروں، دکانداروں، یتیم خانوں اور منڈیوں تک پہنچنے اور انہیں اسکیم کے تحت رجسٹر کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ شکارا مالکان اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک خصوصی واک ان ڈرائیو کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    RBI کا سخت ایکشن! قرض وصولی کیلئے کسٹمرس کو پریشان نہیں کر سکیں گے بینک ایجنٹ

    حکومت ہند نے جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن پروجیکٹ (ABDM) کے آغاز کے طور پر شیرکشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS)،صورہ کو منتخب کیا ہے،جس کی مرکزی کابینہ نے منظوری دی تھی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (AB-PMJAY) صحت اسکیم سال 2020 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد جموں اور کشمیر UT کے تمام باشندوں تک ہیلتھ انشورنس کو بڑھانا تھا۔یہ جموں و کشمیر کے UT کے عوام کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کرنا ہے اس اسکیم کے تحت جموں و کشمیر UT کے تمام باشندوں کو فی خاندان پانچ لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: