உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Azadi Ka Amrit Mahotsav: سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کی جانب سے تین روزہ گلمرگ فیسٹیول 2022 کا آغاز

    Youtube Video

    گلمرگ میں سیاحوں اور مقامی سامعین کو تین روزہ فیسٹیول کے دوران بالی ووڈ کے مختلف ہٹ گانوں، قوالی نائٹس اور کشمیری موسیقی سے محظوظ کیا جائے گا۔

    • Share this:
    ہندوستان کی آزادی کےپہچتر ویں سالگرہ یعنی آزادی کا امرت مہوتسو کے سلسلے میں سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کی جانب سےتین روز ہ گلمرگ فیسٹیول دوہزار بائیس کا آغازہوگیا ہے۔یہ فیسٹیول چار مارچ سے چھ مارچ تک جارہی رہےگا۔ فیسٹول سیاحوں کوگلمرگ کی جانب راغب کرنےاور وادی کشمیر کے نوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کو ابھارنے اوربہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے سلسلے میں بھی منعقد کیا جارہاہے۔ فیسٹول کا افتتاح انیس انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اجے چاند پوریا نے کیا۔ اس موقع پر فوج دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نیلم کوٹھاری، اداکار و ہدایت کار سمیر سونی اور متعدد کشمیری گلوکار اس فیسٹول میں شامل ہونگے۔ گلمرگ میں سیاحوں اور مقامی سامعین کو تین روزہ فیسٹیول کے دوران بالی ووڈ کے مختلف ہٹ گانوں، قوالی نائٹس اور کشمیری موسیقی سے محظوظ کیا جائے گا۔

    آج پہلے روز پہلے سنو سائیکل، اسکنگ اور دوسرے مقابلے منعقد ہوئے۔مقامی فن کار بھی اس پروگرام میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کامظاہرکررہے ہیں ۔اس فیسٹیول میں ایڈونچر اسپورٹس کی سرگرمیاں منعقدہونگے ۔فیسٹیول میں کشمیری پکوان اوردستکاری کے فروغ کے سلسلے میں نمائش بھی کی جارہی ہے ۔آج پہلے روز کافی تعداد میں سیاح اور مقامی سیلانیوں نے حصہ لیا۔ فنکاروں نے اپنے فن سے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔

    انیس انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اجے چاند پوریا نے بتایا کہ کووڈ سے گلمرگ میں سیاحت میں کافی کمی آئی تھی تاہم جب سے کوویڈ میں کمی واقع ہوئی تب سے گلمرگ اور کشمیر میں پھر سے سیاحت پٹری پر واپس لوٹ ائی۔ اسی سیاحت کو مزید فروغ دینے کی غرض سے اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر کے فنکاروں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں اور ساتھ بالی ووڈ کے معروف شخصیات کو بھی یہاں کے فنکاروں کی صلاحیتوں سے آگاہ کرنا۔انہوں نے کشمیر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اپیل کی۔ اس فیسٹول میں آئے لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہاکہ آج انہیں گلمرگ میں مختلف فنکاروں کے فن دیکھنے کا موقع ملا۔ مختلف فنکاروں نے بھی نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انتہائی خوشی ہوئی کہ فوج نے اس فیسٹول کا اہتمام کیا تاکہ ان کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع ملے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: