ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پلوامہ فروٹ منڈی میں میوے کے کاروبار  پر ضلع انتظامیہ کی پابندی سے میوہ کاشتکاروں میں تشویش کی لہر

میوہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گُذشتہ سال دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پلوامہ کی کسی بھی منڈی میں میوے کا کاروبار نہیں ہوا ہے ۔

  • Share this:
پلوامہ فروٹ منڈی میں میوے کے کاروبار  پر ضلع انتظامیہ کی پابندی سے میوہ کاشتکاروں میں تشویش کی لہر
پلوامہ فروٹ منڈی میں میوے کے کاروبار  پر ضلع انتظامیہ کی پابندی سے میوہ کاشتکاروں میں تشویش کی لہر

پلوامہ۔ کورونا وائرس کے سبب وادی کشمیر میں بھی جہاں کئی تجارتی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں، وہیں سرکار نے یہاں کی میوہ صنعت کو دوبارہ پٹری پر لانے کی شروعات کی ہے۔ اس کے تحت جہاں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں قائم فروٹ منڈیوں میں دوبارہ کاروبار شروع کیا گیا۔ لیکن پلوامہ منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کو انتظامیہ کی ہدایت پر معطل رکھا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہاں کے میوہ کاشتکاروں میں کافی تشویش پیدا ہو گئی ہے ۔جبکہ کوویڈ 19 کے سبب پلوامہ فروٹ گروورس ایسوسی ایشن نے محکمہ ہارٹی کلچر پلاننگ کے ساتھ اس سلسلے میں ایس او پی کے تحت کام کرنے کے لیے تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی تھیں اور منڈی کو اگست کے پہلے ہفتے سے چالو کرنے پر بااتفاق رائے فیصلہ لے لیا تھا ۔


لیکن آج جب میوہ کاشتکاروں نے منڈی میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے لیے میوے کو منڈی میں لائے۔ تب منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے تالا لگا پایا گیا جس سے میوہ کاشت کاروں میں مایوسی ہوئی اور وہ انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہوئے۔  پلوامہ میں اسوقت ناشپاتی اور ہائی ڈنسٹی سیب تیار ہے۔ میوہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گُذشتہ سال دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد  پلوامہ کی کسی بھی منڈی میں میوے کا کاروبار نہیں ہوا ہے ۔ رواں برس کورونا کے سبب بھی وادی کی دیگر منڈیوں میں میوہ کاروبار شروع کیا گیا ۔ لیکن پلوامہ کی منڈیوں میں کاروبار معطل رکھا گیا ۔ جس سے میوہ صنعت کافی نقصان سے دوچار ہورہی ہے۔


اُدھر انتظامیہ کا ماننا ہے کہ ضلع میں لاک ڈاون کی توسیع میں اضافہ کے سبب یہ فیصلہ لیا گیا ۔ تاہم میوہ کاشتکاروں کے انتطامیہ سے رجوع کرنے کے بعد منڈی کھولنے کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ ضلع پلوامہ میں بیشتر آبادی زرعی اور باغبانی شعبہ سے منسلک ہے ۔ یہاں کی معیشت میں باغبانی اور زرعی شعبوں کا کلیدی رول ہے ۔ لیکن گُذشتہ سال سے ضلع پلوامہ میں منڈیاں بند رہنے سے یہاں کی معیشت پر کُچھ بُرے اثرات مُرتب ہوئے ہیں۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 06, 2020 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading