ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : بانڈی پورہ ضلع اسپتال کا تعمیرتی کام آخری مرحلے میں ، جانئے کب تک ہوسکتا ہے شروع

اسپتال کی تعمیر پر 35 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور سو بستروں والے اس اسپتال کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : بانڈی پورہ ضلع اسپتال کا تعمیرتی کام آخری مرحلے میں ، جانئے کب تک ہوسکتا ہے شروع
جموں و کشمیر : بانڈی پورہ ضلع اسپتال کا تعمیرتی کام آخری مرحلے میں ، جانئے کب تک ہوسکتا ہے شروع

بانڈی پورہ میں طویل تاخیر کا شکار ضلع اسپتال کا تعمیراتی کام اب آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اگلے ماہ کے آخر میں یہ اسپتال کام کرنا شروع کرے گا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اسپتال کی تعمیر پر 35 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور سو بستروں والے اس اسپتال کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے ۔


خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلتے ہی جب سب کی نگاہیں صحت کے شعبہ پر پڑیں تو اس دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ بانڈی پورہ واحد ایک ایسا ضلع ہے ، جہاں پر ایک بھی وینٹیلیٹر نہیں ہے ۔ چناچہ کووڈ 19 کے چلتے مچی افراتفری کے دوران ضلع اسپتال بانڈی پورہ بھی بحث کا موضوع بن گیا اور لوگوں نے یہ سوال کھڑا کردیا کہ آخر کیوں یہ اسپتال گزشتہ گیارہ سالوں سے مکمل نہیں ہورہا ہے جب کہ موجودہ ضلع اسپتال میں اس قدر جگہ کی کمی ہے کہ یہاں عارضی ٹین کے شڈوں میں لوگوں کا علاح چل رہا ہے ۔


اسپتال کی تعمیر پر 35 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور سو بستروں والے اس اسپتال کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے ۔
اسپتال کی تعمیر پر 35 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور سو بستروں والے اس اسپتال کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے ۔


ادھر ضلع میں صحت کے شعبہ کی ابتر حالت دیکھ کر انتظامیہ حرکت میں آئی اور اسپتال پر تیزی سے تعمیراتی کام شروع کیا گیا اور یوں یہ اسپتال اب کسی بھی وقت چالو ہوسکتا ہے ۔ ادھر مقامی لوگ اسپتال کے چالو ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسپتال اگلے ماہ کے پہلے ہفتہ میں کام شروع کردے گا اور یوں ضلع بانڈی پورہ میں صحت کے شعبہ کو ایک نئی سمت ملے گی ۔ ادھر ایک اہم پیش رفت کے تحت حکومت نے ضلع انتظامیہ کے اس منصوبے کو منظوری دیدی ہے ، جس کے تحت اسپتال میں 6 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جدید اور اعلی معیار کا آکسیجن پلانٹ نصب کیا جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2020 09:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading