ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : حاملہ خاتون نے اسپتال کے احاطہ میں سر راہ بچے کو دیا جنم ، ویڈیو وائرل ، اہل خانہ نے اسپتال پر لگایا یہ بڑا الزام

خاتون کے افراد خانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ وہیں اس واقعہ کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : حاملہ خاتون نے اسپتال کے احاطہ میں سر راہ بچے کو دیا جنم ، ویڈیو وائرل ، اہل خانہ نے اسپتال پر لگایا یہ بڑا الزام
جموں و کشمیر : حاملہ خاتون نے اسپتال کے احاطہ میں سر راہ بچے کو دیا جنم ، ویڈیو وائرل

جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں آج اُس وقت شرمسار کردینے والا واقعہ پیش آیا جب اندر کوٹ سمبل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اسپتال کے احاطہ میں سر راہ بچے کو جنم دیا ۔ اس واقعہ کے خلاف جہاں مذکورہ خاتون کے افراد خانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا ، وہیں اس واقعہ کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق اِندر کوٹ سمبل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو آج دردہ زہ میں مبتلا ہونے کے بعد سمبل اسپتال لایا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے پہلے اسپتال کے احاطہ میں ہی موجود اسکریننگ مرکز جانے کیلئے کہا ۔ تاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے جانچ کے لئے اُس کا نمونہ لیا جاسکے ۔  تاہم جوں ہی مذکورہ خاتون اسکریننگ مرکز کے قریب پہنچی ، تو وہ سڑک پر جاگری ، جہاں پر اُس نے سرراہ بچے کو جنم دیا ۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے ایک پلاسٹک شیٹ کا انتظام کیا ۔ تاکہ سرراہ ہونے والی اس زچگی کیلئے پردے کا اہتمام کیا جاسکے اور یوں اسی پلاسٹک شیٹ کی آڑ میں اس خاتون نے بچے کو جنم دیا ۔


اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سمبل اسپتال کے ڈاکٹروں نے کسی بھی قسم کی لاپروائی سے صاف انکار کیا اور کہا کہ مذکورہ خاتون کی وقت سے پہلے زچگی ہوئی اور اس خاتون نے آج تک کورونا وائرس کے حوالے سے اسکریننگ نہیں کرائی تھی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ خاتون کی زچگی کی اصل تاریخ 27 جولائی تھی ۔


وہیں دوسری جانب چیف میڈیکل افسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بشیر احمد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے بی ایم او حاجن کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔ جب کہ ضلع انتظامیہ نے بھی ایس ڈی ایم سمبل کو تین دنوں کے اندر اندر جانچ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
First published: Jun 23, 2020 08:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading