شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ اور وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے نارہ بل میں قائم جموں وکشمیر بینکوں کے چند ملازمین کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے فی الحال بینک شاخوں کو عارضی طور بند کردیا ھے۔ ٹنگمرگ میں قائم بنک شاخ کےحوالے سے تحصیلدار ٹنگمرگ شیخ جاوید احمد نے نیوز18اردوکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ھے کہ ٹنگمرگ بنک کے کئی ملازمین کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد بنک کو فلحال دو دنوں کے لئے بندکر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ قدم لوگوں اور ملازمین کے بچاؤ کے لیے اٹھایاگیا۔ تحصیلدار ٹنگمرگ نے نیوز18اردو کو مزید بتایاکہ کہ کووڈ کی تیسری لہر کے دوران سیاحوں کو بالخصوص اور عوام بالعموم کووڈ گائیڈ لاینز پر من وعن عمل کرنی چائیے اور ساتھ ہی تحصیلدار ٹنگمرگ نے بینک کھاتہ داروں کو مشورہ دیاھے کہ وہ فحال بینک شاخ کی طرف رخ نہ کریں ۔ ساتھ ساتھ لوگوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کوویڈ رہنما خطوط پر عمل درآمد کریں۔
ادھر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے نارہ بل میں قائم جموں وکشمیر بنک میں بھی کئی ملازمین کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں۔ جس کے انتظامیہ نے قدم اٹھاتے ہوئے بنک کو فلحال احتیاطی طور پر بند کردیا۔ تحصیلدار نارہ بل غلام محمد ڈار نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جوں ہی انہیں نارہ بل بنک برانچ سے کئی ملازمین کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر موصول ہوئی تو انتظامیہ نے قدم اٹھاتے ہوئے اس برانچ کو فلحال احتیاطی طور پر بند کردیا انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کوویڈ رہنما خطوط پر عمل پیرا ہوجائیں۔ کشمیر میں کوویڈ کے کیسز کے بڑھنے سے ہر جانب تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ آئے روز کوویڈ کیسز میں اضافہ ہورہاہے۔
ادھر سرکار نے آج اہم قدم اٹھاتے ہوئے کل جمعہ کے دوپہر دو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کرنے احکامات صادر کئے ہیں۔ لوگوں سے باخبر کیا جاتاہے کہ ماسک اور سماجی دوری اختیار کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلے۔ کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں معمول کے مطابق مریضوں کا بھی ڈاکٹر سے تشخیص سے پہلے کوویڈ ٹیسٹ کیاجاتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔