J&K News: بارہمولہ پٹن پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کا معاملہ کیا حل، ملزم گرفتار
J&K News: بارہمولہ پٹن پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کا معاملہ کیا حل، ملزم گرفتار
Jammu and Kashmir: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کا معاملہ ایک قلیل مدت میں حل کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
بارہمولہ : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کا معاملہ ایک قلیل مدت میں حل کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع بارہمولہ کے پٹن میں گیارہ مئی کو شام کے وقت سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان محمد مقصود اور دیگر لوگ سڑک سے گرے ہوئے درخت کی شاخیں ہٹا رہے تھے جو تیز ہواؤں کی وجہ سے گرے ہوئے تھے جس سے راستے میں چلنے کی دشواریاں پیش آرہی تھی۔
اس دوران مقصود کو ایک تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی، جس کے بعد ملزم ڈرائیور متوفی کو اسپتال لے جانے کی بجائے موقع سے فرار ہوگئے اورپھر گاڑی کو نوگام سرینگر کے سروس سینٹر پہنچایا جہاں وہ ڈمپر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔
پٹن پولیس کی بروقت کارروائی اور سخت کوششوں کے بعد ملزم ڈرائیور کو شیری بارہمولہ سے ایک ماہ سے زائد عرصہ بعد گرفتار کیا گیا، جس کے خلاف پہلے ہی پولیس اسٹیشن پٹن میں کیس درج ہے۔ مقامی لوگوں نے پٹن پولیس کی سراہنا کی۔ غور طلب بات یہ ہے کہ پٹن پولیس اس معاملہ سے پہلے بھی کئی ایسے ہی قتل کے معاملات حل کئے ہیں اور ملوثین کو کڑی سزا دی گئی۔
ادھر سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں جنہیں روکنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس ہائی وے پر کئی لوگوں کی جانیں بھی تلف ہوچکی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔