உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: بارہمولہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر حل کیا چوری کا معاملہ، ملزم گرفتار

    J&K News: بارہمولہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر حل کیا چوری کا معاملہ، ملزم گرفتار

    J&K News: بارہمولہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر حل کیا چوری کا معاملہ، ملزم گرفتار

    Jammu and Kashmir : بارہمولہ پولیس نے چوری کے ایک معاملہ کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ املاک برآمد کرلیا ہے ۔

    • Share this:
    بارہمولہ : بارہمولہ پولیس نے چوری کے ایک معاملہ کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ املاک برآمد کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کو ماہین ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے فیاض احمد لون ولد عبدالمجید لون  کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ 2 اور 3 مئی 2022 کی درمیانی شب ان کی دکان میں کچھ نامعلوم چوروں نے توڑ پھوڑ کی اور موبائل فونز اڑا کے لے گئے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : جموں و کشمیر اسمبلی میں پہلی مرتبہ کشمیری پنڈتوں کو ریزرویشن، جانئے رپورٹ کی 5 اہم باتیں


    اس معاملہ کو لے کر ٹنگمرگ پولیس نے تھانے میں ایف آئی آر نمبر 37/2022 زیر دفعہ 457، 380 آئی پی سی درج کی ۔ تفتیش کیلئے ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ۔ مین بازار میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ کی گئی اور سخت کوششوں کے بعد چکینگ کے دوران فوٹیجز کے ثبوت پر کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : جموں و کشمیر کے کس ضلع کو ملی کتنی اسمبلی سیٹیں؟ 5 لوک سبھا سیٹوں کے بارے میں بھی یہاں جانئے


    پھر پوچھ گچھ کے دوران ایک ملزم اویس احمد لون ولد عبدالرشید جو  فیروز پورہ ٹنگمرگ کا رہنے والا ہے ، نےاعتراف جرم کرلیا اور اس کے انکشاف پر تمام مسروقہ املاک بشمول موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاء ملزم کے پاس سے برآمد کرلی گئیں ۔

    علاقہ کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی طرف سے چوروں کے خلاف کارروائی کی جم کر سراہنا کی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: