உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: بارہمولہ کے پٹن میں سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر بھیانک سڑک حادثہ، دو کی موت، تین زخمی

    J&K News: بارہمولہ کے پٹن میں سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر بھیانک سڑک حادثہ، دو کی موت، تین زخمی

    J&K News: بارہمولہ کے پٹن میں سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر بھیانک سڑک حادثہ، دو کی موت، تین زخمی

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے پٹن میں سرینگر ۔ بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر ایک بھیانک سڑک حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu | Baramula
    • Share this:
    بارہمولہ : جموں و کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے پٹن میں سرینگر ۔ بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر ایک بھیانک سڑک حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ ڈگری کالج پٹن کے قریب ٹرک اور ویگنار گاڑی کے درمیان ٹکر سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی لوگوں نے فوری طور پر ٹراما اسپتال پٹن منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے ایک نے راستے میں ہی دم توڑ دیا اور دوسرے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: غلام نبی آزاد'پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو'پالیسی کو ہمیشہ اپناتے آئے ہیں: جی اے میر


    زخمیوں کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں، جنہیں مزید علاج کیلئے سرینگر صورہ ریفر کر دیا گیا ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت محمد صدیق خان اور زمان خان کے طور پر ہوئی۔ دونوں کا تعلق ترکانجن بارہمولہ سے ہے ۔ پولیس نے معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے اور جانچ شروع کردی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں کمل ڈنڈی کی ریکارڈ پیداوار سے کسان خوش، سیاحوں کے کھلے چہرے


    عینی شاہدین کے مطابق اس حادثہ نے یہاں موجود لوگوں کو سکتے میں ڈال دیا ۔ حادثہ میں گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور گاڑی میں سوار ان لوگوں کو باہر نکالنا مشکل ہوگیا۔ واضح رہے کہ ان دنوں لگاتار سڑکوں پر سڑک حادثات پیش آرہے ہیں، جس کے نتیجہ میں لوگوں کی جانوں کا زیاں ہوتا ہے۔

    اگر چہ ٹریفک پولیس لگاتار لوگوں کو یہ وارنگ دیتے ہیں کہ سڑکوں پر کم رفتار میں گاڑی چلائیں ، لیکن ایسا دیکھنے کو نہیں ملتا ہے۔ لوگ اکثر غیر ذمہ داری اور غیر سنجیدگی سے کام لیتے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: