உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری کام کیلئے ملک کی دیگر ریاستوں کے آرٹسٹ کو بلایا گیا

    jammu smart city project : جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری اس کام کے لئے ملک کی دیگر ریاستوں کے آرٹسٹوں کو بلایا گیا ہے جو شیر کے مختلف مقامات پر دیواروں پر خوبصورت پینٹنگ وغیرہ بنا کر شہر کو جازب نظر بنانے کا کام کر رہے ہیں۔

    jammu smart city project : جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری اس کام کے لئے ملک کی دیگر ریاستوں کے آرٹسٹوں کو بلایا گیا ہے جو شیر کے مختلف مقامات پر دیواروں پر خوبصورت پینٹنگ وغیرہ بنا کر شہر کو جازب نظر بنانے کا کام کر رہے ہیں۔

    jammu smart city project : جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری اس کام کے لئے ملک کی دیگر ریاستوں کے آرٹسٹوں کو بلایا گیا ہے جو شیر کے مختلف مقامات پر دیواروں پر خوبصورت پینٹنگ وغیرہ بنا کر شہر کو جازب نظر بنانے کا کام کر رہے ہیں۔

    • Share this:
    جموں ، سمری بٹ،جموں شہر اور اسکے ملحقہ علاقوں کو مزید جازب نظر بنانے کا کام ان دنوں زور و شور سے جاری ہے۔ جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری اس کام کے لئے ملک کی دیگر ریاستوں کے آرٹسٹوں کو بلایا گیا ہے جو شیر کے مختلف مقامات پر دیواروں پر خوبصورت پینٹنگ وغیرہ بنا کر شہر کو جازب نظر بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ سرکار کے اس اقدام سے جموں کے عوام کافی خوش ہیں ۔ شہر کی دیواروں پر ہر سو نئی نئی پینٹنگس دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ اسلئے کہ جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کو مزید جازب نظر بنانے کا کام جاری ہے اور اس کام میں بہر کی ریاستوں کے آرٹسٹوں کو شامل کیا گیا ہے۔ جموں شہر کی بیشتر عمارات اور دیواروں کو پہلے ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ یہ اسلئے کیا جارہا ہے کہ شہر کو جازب نظر بنایا جائے۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گُپتا کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار جموں شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کافی رقومات فراہم کر رہی ہے اور یہ رقومات سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت خرچ کئے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جموں شہر کے تمام پلوں کو روشن کیا گیا ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر فوارے نصب کئے گئے ہیں۔ چندر موہن شرما نے مزید کہا کہ پورے شہر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ یہ شہر جموں و کشمیر یو ٹی میں ایک نمونے کے طور پر اُبھرے۔ انہون نے کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن شہر کو حسین بنانے اور یہاں کے عوام کو ہر ممکن سہولیت فراہم کرنے کے اپنے منصوبے پر سرگرمی سے کا کر رہی ہے اور بہت جلد کارپوریشن اپنا نشانہ پورا کرکے جموں کے لوگوں کو ایک تحفہ دے گی۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ ایل جی انتظامیہ اور مرکزی سرکار مندرون کے شہر جمون کو ترقی دینے اور اسے مزید خوبصورت بنانے کے لئے سنجیدہ ہے ۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کی گلی کوچون کی مرمت کی جارہی ہے اور پورے شہر کی سٹکوں اور بستیوں میں روشنی کا بہترین انتظام کیا جارہا ہے۔انتظامیہ کی طرفسے اُٹھائے گئے اس اقدام کی عوامی سطح پر کافی پزیرائی ہورہی ہے۔ جموں آنے والے سیاح اور یاتری جموں شہر میں یہ بدلائو دیکھ کر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ مقامی آبادی سرکار کی اسبات کے لئے تعریف کر رہے ہیں کہ وہ جموں شہر کی خوبصورتی کی طرف دھیان دے رہی ہے۔

    لوگوں کا ماننا ہے کہ جموں شہر کو مزید جازب نظر بنانے سے زیادہ سے زیادہ سیاح مندروں کے اس شہر کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی جس سے یہاں کے لوگون کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ شہیدی چوک جموں کے راجندر سنگھ نے سرکار کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ جموں شہر کو جازب نظر بنانے کے اس عمل میں ڈوگرہ کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے کیونکہ آرٹسٹون کے ذریعے شہر کی دیواروں پر بنائی جارہی پینٹنگس کی وساطت سے جموں کے نامور شخصیات اور یہاں کے کلچر کی عکاسی کی جارہی ہے۔ جموں کے سُبھاش نگر سے تعلق رکھنے والے سنی ساگر نے جموں شہر کو مزید جازب نظر بنانے اور یہاں مختلف سہولیات کے قیام کا عمل ایک خوش آئیند بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس اقدام سےجہاں سیاح جموں کی طرف راغب ہونگےف وہی یہاں کے لوگوں کو جدید سہولیات میسر ہونگی۔ انہون نے سرکار سے اپیل کی کی جموں سمارٹ سٹی کے تحت عملائے جارہے پروجیکٹوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جانا چاہئے تاکہ اسکا لوگون کو وقت پر فائیدہ مل سکے۔واضح رہے جموں میونسپل کارپوریشن نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں جسکے تحت جموں شہر خوبصورتی کو بڑھاوا دینے کے مختلف پروجیکٹ عملائے جارہے ہیں۔ اس شہر کو مرکزی سرکار کے سمارٹ سٹی مشن کے تحت بھی خوبصورت بنانے کا کام چل رہا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: