உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہد کی مکھیوں کو پالنے کیلئے تربیتی کورس شروع، کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار میں خود کفیل بنانا ہے مقصد

    فوج اور جموں و کشمیر کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز بورڈ کی انوکھی پہل کی ہے ۔ شہد کی مکھیوں کو پالنے کے لیے تربیتی کورس شروع۔ کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار میں خود کفیل بنانا مقصد ہے ۔

    فوج اور جموں و کشمیر کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز بورڈ کی انوکھی پہل کی ہے ۔ شہد کی مکھیوں کو پالنے کے لیے تربیتی کورس شروع۔ کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار میں خود کفیل بنانا مقصد ہے ۔

    فوج اور جموں و کشمیر کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز بورڈ کی انوکھی پہل کی ہے ۔ شہد کی مکھیوں کو پالنے کے لیے تربیتی کورس شروع۔ کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار میں خود کفیل بنانا مقصد ہے ۔

    • Share this:
    فوج کی ٹو آر آر زینہ کوٹ سرینگر نے جموں و کشمیر کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز بورڈ کے اشتراک سے ایچ ایم ٹی زینہ کوٹ سرینگر میں قائم فوج کی ٹو آر آرہیڈ کواٹر میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا شہد کی مکھی پالنے کا دس روزہ تربیتی کورس شروع کیاہے ۔ کورس کا آغاز کھادی اینڈ ویلج بورڈ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ اور فوج کی ٹو آر آر کے کمانڈنگ آفیسر کرنل رمن نے کیا۔ اس موقع پر شہد کی مکھیوں کے ماہرین ، سیول اور فوج کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس تربیتی کورس میں کافی تعداد میں بے روزگار نوجوان تربیت لے رہے ہیں۔

    افتتاحی منعقدہ تقریب میں ماہرین نے شہد کی مکھی پالنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔واضح رہے کہ اس تربیتی پروگرام سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔ یہ اپنی آمدنی حاصل کرنے کے لیے اپنے یونٹس بھی کھول سکتے ہیں۔ فوج کے افسران نے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ کشمیر کے نوجوانوں کو بہتر روزگار کے وسائل فراہم کرنے میں پیش پیش رہیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اپنا مظاہرہ کریں۔ دوسرے جرائم سے باز رہیں ۔

    افسران نے کہاکہ ہر میدان میں اپنی نوجوان اپنا لوہا منوائیں۔ مقامی نوجوانوں نے بھی اس تربیتی کیمپ کے منعقد کرنے میں خوشی کا اظہار کیا۔ نثار احمد ڈار نامی ایک نوجوان نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ پہلی بار ایسا قدم اٹھایا گیا جس میں نوجوانوں کو ایسی تربیت دی جارہی ہے جس سے وہ اپنا روزگار اور یونٹس شروع کرسکتے۔ اس موقع پر کھادی اینڈ ولیج بورڈ کی وائس چیئرمین ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ نے نیوز18اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے حنا بھٹ نے کہا کہ فوج اور ان کے محکمہ نے ایک اچھی پہل شروع کی جس سے وادی کشمیر کے نوجوانوں کو بے حد فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہاکہ شہد کی مکھی پالنے کے لیے اسکیم وزیراعظم مودی نے شروع کی جس میں انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچانے کی بات کہی۔ حنا بھٹ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے تربیتی کورسز میں حصہ لیکر اپنی زندگیوں کو سنواریں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: