'اس میں آپ کا نقصان، ہمارا نہیں'، کشمیر میں جی 20 میٹنگ سے چین کی غیرحاضری پر ہندوستان کا دو ٹوک جواب
'اس میں آپ کا نقصان، ہمارا نہیں'، کشمیر میں جی 20 میٹنگ سے چین کی غیرحاضری پر ہندوستان کا دو ٹوک جواب ۔ تصویر : Twitter@G20
Jammu and Kashmir News: جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر میں جاری جی 20 میٹنگ میں چین کے شامل نہیں ہونے پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اس میٹنگ میں چین کے شامل نہیں ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس میں ان کا ہی نقصان ہے ، ہندوستان کا نہیں ۔
سری نگر : جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر میں جاری جی 20 میٹنگ میں چین کے شامل نہیں ہونے پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اس میٹنگ میں چین کے شامل نہیں ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس میں ان کا ہی نقصان ہے ، ہندوستان کا نہیں ۔
دراصل چین کو چھوڑ کر جی 20 کے دیگر سبھی ممالک کے نمائندے تیسرے جی 20 ٹورزم ورک گروپ کی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے پیر کو سری نگر پہنچے ۔ اس موقع پر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس سے ( چین کے میٹنگ میں شامل نہیں ہونے) کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ چین کا نہیں آنا چین کا ہی نقصان ہے، ہندوستان کا نہیں ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا چین کی غیر حاضری مشرقی لداخ سرحد پر سرگرمی سے وابستہ ہے، سنگھ نے کہا کہ وزارت خارجہ اس پر غور کرے گا ۔ وہیں کشمیر میں جی 20 پروگرام منعقد کرنے پر جتیندر سنگھ نے کہا کہ الگ الگ مقامات، نمائندوں کو ان جگہوں کے بارے میں معلومات فرہم کریں گے، جہاں وہ جاتے ہیں ۔
وزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ "ہم یوروپ کے کچھ ممالک کی طرح ایک چھوٹی ، یکساں قوم نہیں ہیں۔ ہم تنوع والے ملک ہیں۔ '
وہیں جب کشمیر پر پاکستانی پروپیگنڈے کے بارے میں پوچھا گیا تو مرکزی وزیر نے کہا کہ اب لوگ آگے بڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'سب سے اہم بات یہ ہے کہ عام لوگ آگے بڑھ چکے ہیں۔ اگر آپ سری نگر میں سڑک پر کسی شخص سے بات کرتے ہیں تو شاید وہ کھل کر بات نہ کرے … لیکن دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدام سے ڈر کا سایہ ختم ہورہا ہے۔ '
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔