ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پلوامہ کے سرکاری اسکول کے ٹیچرس کی کورونا میں بہترین پہل

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے سرکاری اساتذہ کی اچھی پہل سے کورونا وائرس سے معطل ہوئی تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کیا گیا۔

  • Share this:
پلوامہ کے سرکاری اسکول کے ٹیچرس کی کورونا میں بہترین پہل
جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے سرکاری اساتذہ کی اچھی پہل سے کورونا وائرس سے معطل ہوئی تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کیا گیا۔

پلوامہ: جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے سرکاری اساتذہ کی اچھی پہل سے کورونا وائرس سے معطل ہوئی تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کیا گیا۔ سی بی ناتھ علاقہ کا شمار ضلع پلوامہ کے جنگلاتی علاقے میں ہوتا ہے۔ ملک کی دیگر حصوں کی طرح ہی یہاں پر بھی رواں سال مارچ میں کووڈ- 19 کے سبب تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھی۔ اگرچہ محکمہ تعلیم کی جانب سے آن لائن کلاسیز کا آغاز کیا گیا تھا۔


تاہم علاقہ پسماندہ ہونے کے سبب سبھی طلبہ آن لائن کلاسیز میں حصہ نہیں لے پاتے تھے۔ تاہم یہاں کے اساتذہ کی بہترین پہل سے گورنمنٹ ہائی اسکول سی بی ناتھ کے طلبہ کے لئے خصوصی کلاسیز کا اہتمام کیا گیا۔ اساتذہ نے علاقے کے نزدیکی سرسبز جنگلاتی میدان میں ایس او پی کو برابر اپنا کر یہاں پر ان طلبہ کے لئے خصوصی کلاسیز کا اہتمام کیا گیا۔ سی بی ناتھ سرکاری اسکول کے ان اساتذہ کا ماننا ہے کہ اس پہل سے وہ نہ صرف طلبہ کو کورونا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ اُن کے تعلیمی مستقبل کو  بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔


تین ماہ بعد اسکول میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے سے طلبہ بھی کافی خوش ہیں۔ ان طلبہ کا ماننا ہے کہ کورونا کے سبب ان کی تعلیم پرکافی بُرے اثرات مُرتب ہوئے تھے جبکہ بیشتر طلبہ کے پاس اسمارٹ فون نہ ہونے سے وہ آن لائن کلاس میں حصہ لینے سے قاصر تھے۔ جہاں کشمیر میں سرکاری اساتذہ پر کوتاہی برتنے کے الزمات کافی دیکھے جاتے تھے۔ تاہم سی بی ناتھ علاقے کے ان اساتذہ کی اس پہل کو ہرسطع پر سراہنے کی ضرورت ہے۔

First published: Jun 17, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading