Bharat Jodo Yatra: راہل گاندھی نے سرینگر میں لال چوک پر لہرایا ترنگا، پرینکا سمیت کئی کانگریسی لیڈر تھے موجود
Bharat Jodo Yatra: راہل گاندھی نے سرینگر میں لال چوک پر لہرایا ترنگا، پرینکا سمیت کئی کانگریسی لیڈر تھے موجود ۔ تصویر : @RahulGandhi
Bharat Jodo Yatra News: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو اپنی 'بھارت جوڑو یاترا' کے تحت سری نگر کے تاریخی لال چوک پر واقع کلاک ٹاور پر سخت سیکورٹی کے درمیان قومی پرچم لہرایا۔
سری نگر: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو اپنی 'بھارت جوڑو یاترا' کے تحت سری نگر کے تاریخی لال چوک پر واقع کلاک ٹاور پر سخت سیکورٹی کے درمیان قومی پرچم لہرایا۔ راہل نے ترنگا لہرانے کیلئے گھنٹہ گھر روانہ ہونے سے پہلے سوناور میں سفر سے 30 منٹ کا وقفہ لیا اور مولانا آزاد روڈ پر واقع ریاستی کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر پہنچے۔
لال چوک پر قومی پرچم لہرانے کے دوران راہل گاندھی کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کی جموں و کشمیر یونٹ کے رہنما وہاں موجود تھے۔ دس منٹ کے اس پروگرام کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
#WATCH | Jammu and Kashmir: Congress MP Rahul Gandhi unfurls the national flag at Lal Chowk in Srinagar. pic.twitter.com/I4BmoMExfP
لال چوک کی طرف جانے والی تمام سڑکیں سنیچر کی رات سے ہی سیل کر دی گئی تھیں اور گاڑیوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ لال چوک پر کانگریس کے سابق صدر کی جانب سے پرچم کشائی کے لئے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر دکانوں، کاروباری اداروں اور ہفتہ وار بازار کو بند کر دیا گیا تھا۔
لال چوک کے بعد 'بھارت جوڑو یاترا' شہر کے بلے وارڈ علاقے میں نہرو پارک کی طرف بڑھے گی، جہاں 4,080 کلومیٹر طویل مارچ کا اختتام ہوگا۔ یہ سفر 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوا تھا اور ملک بھر کے 75 اضلاع سے گزر چکی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔