جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کو بڑا جھٹکا، پارٹی کے دو لیڈر بی جے پی میں شامل
جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کو بڑا جھٹکا، پارٹی کے دو لیڈر بی جے پی میں شامل ۔ علامتی تصویر ۔
Jammu and Kashmir News: نیشنل کانفرنس کے دو لیڈر اور 200 سے زیادہ سیاسی اور سماجی کارکنان منگل کو بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ سبھی نے بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کی موجودگی میں پارٹی کا دامن تھاما ۔
جموں : نیشنل کانفرنس کے دو لیڈر اور 200 سے زیادہ سیاسی اور سماجی کارکنان منگل کو بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ سبھی نے بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کی موجودگی میں پارٹی کا دامن تھاما ۔ بی جے پی میں شامل ہونے والے نیشنل کانفرنس کے لیڈروں میں ایس ایس بنٹی اور پنکی بھٹ شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ نیشنل جسٹس پارٹی کے صدر رندھیر سنگھ پریہار اور کئی پنچایت اراکین ، ڈاکٹر اور ریٹائرڈ سرکاری افسران پارٹی میں شامل ہوئے ۔
پچھلے سال نیشنل کانفرنس سے بی جے پی میں آئے سابق ممبر اسمبلی دیویندر سنگھ رانا نے پارٹی دفتر میں نئے اراکین کا خیر مقدم کیا ۔ رانا نے کہا کہ آج شامل ہوئے لوگوں کی وجہ سے بی جے پی مزید مضبوط ہوگی، خاص طور پر نگروٹا اسمبلی حلقہ میں ۔
دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ وہ یہاں مودی سرکار کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے آئے ہیں ۔ بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر روینہ رینہ نے پارٹی میں شامل ہوئے لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو اس کے منتر سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کی وجہ سے سماج کے ہر طبقہ کی حمایت مل رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو سرکردہ سیاسی کارکنان اور سماجی کارکنان کے بڑے پیمانے پر شامل ہونے سے واضح ہے ۔ ہم سبھی کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ بی جے پی سرکار بنانے اور اپنا خود کا وزیراعلی بنانے کیلئے اگلے اسمبلی انتخابات میں 50 سے زیادہ سیٹ جیتنے کے اپنے ہدف کو حاصل کرے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔