اپنا ضلع منتخب کریں۔

    J&K News: کولگام کے ہائی اسکول میں دہشت گردوں نے خاتون ٹیچر کا گولی مار کر قتل کیا

    Jammu and Kashmir :  جموں و کشمیر کے کولگام میں گوپال پورہ علاقہ میں واقع ایک ہائی اسکول کی خاتون ٹیچر کا دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کردیا ہے ۔ دہشت گردوں نے اسکول میں گھس کر اس واقعہ کو انجام دیا ۔

    • Share this:
      سری نگر : جموں و کشمیر کے کولگام میں گوپال پورہ علاقہ میں واقع ایک ہائی اسکول کی خاتون ٹیچر کا دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کردیا ہے ۔ دہشت گردوں نے اسکول میں گھس کر اس واقعہ کو انجام دیا ۔ خاتون ٹیچر اس حملہ میں سنگین طور پر زخمی ہوگئیں اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا ۔ کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسیز نے علاقہ کی گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے بانی بھیم سنگھ کا 80 سال کی عمر میں انتقال

      بتادیں کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی بزدلانہ حرکت جاری ہے ۔ اس سے پہلے دہشت گردوں نے مقامی ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا ۔ وہیں اس حملہ میں ان کا 10 سال سال کا بھیتجہ بھی سنگین طور پر زخمی ہوگیا تھا ۔ وہیں جموں و کشمیر پولیس نے ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کا معاملہ 24 گھنٹوں میں حل کرنے کا دعوی کیا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے : پلوامہ تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک، پولیس نےمقامی دہشت گردوں سے متعلق کیا یہ بڑا دعویٰ

      نیوز ایجنسی اے این آئی نے کشمیر زون پولیس کے آئی جی پی وجے کمار کے حوالے سے بتایا تھا کہ ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کے قتل میں ملوث دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک کردئے گئے ہیں ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کا دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا ۔

      راہل بھٹ کے قتل کے بعد پورے جموں و کشمیر میں سرکار کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے ۔ لوگوں نے سرکار سے اپنے تحفظ کی فریاد کی تھی اور ساتھ ہی مطالبہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کا جموں میں ٹرانسفر کیا جائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: