உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PoK سے دراندازی کیلئے ISI نے بنائے ہیں 9 لانچنگ پیڈس، 150 دہشت گردوں کو کیا تیار

    PoK سے دراندازی کیلئے ISI  نے بنائے ہیں 9 لانچنگ پیڈس، 150 دہشت گردوں کو کیا تیار ۔ علامتی تصویر ۔

    PoK سے دراندازی کیلئے ISI نے بنائے ہیں 9 لانچنگ پیڈس، 150 دہشت گردوں کو کیا تیار ۔ علامتی تصویر ۔

    Jammu and Kashmir : پاکستان سے بڑی تعداد میں دہشت گرد دراندازی کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو جانکاری ملی ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے نو لانچنگ پیڈس تیار رکھے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      جموں : پاکستان سے بڑی تعداد میں دہشت گرد دراندازی کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو جانکاری ملی ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے نو لانچنگ پیڈس تیار رکھے ہیں ۔ ان لانچنگ پیڈس میں 55 سے زیادہ دہشت گرد دراندازی کی کوشش میں ہیں ۔ ایک افسر نے بتایا کہ درانداز کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے سرحد پر بی ایس ایف اور فوج کے جوانوں کی گشت بڑھا دی گئی ہے ۔ وہیں دراندازی کے سبھی راستوں بند ہوتے دیکھ کر دہشت گرد اب نئے راستوں سے جموں و کشمیر میں داخل ہونے کی سازش کررہے ہیں ۔

      رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آئی ایس آئی کا منصوبہ ہے کہ سردی کے موسم سے پہلے تقریبا 150 دہشت گردوں کی دراندازی کروائی جائے ، کیونکہ برف باری کے بعد دراندازی کے راستے بند ہوجاتے ہیں ۔ اس وقت بارش کے دنوں میں مکئی اور گھنے گھاس کی آڑ میں دراندازی کروائی جاسکتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 20 سال میں پہلی مرتبہ پاکستان نے لشکر دہشت گرد کی لاش کو قبول کیا


      ذرائع کے مطابق پاکستان سے شمالی کشمیر ، پونچھ اور نوشیرہ سیکٹر میں دہشت گردوں کی دراندازی کی تیاری ہوچکی ہے ۔ حالانکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے ان پٹ کے مطابق اس وقت سرحد پار دہشت گردوں کے کیمپ میں 150 دہشت گرد ٹریننگ لے چکے ہیں اور اگلے حکم کا انتظار کررہے ہیں ۔ ان پٹ کے مطابق پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں چل رہے یہ دہشت گردانہ کیمپ سرحد سے چار سے پانچ کلو میٹر دور ہیں ۔ لانچنگ پیڈ کو سرحد سے متصل گاوں میں منتقل کیا گیا ہے، تاکہ دہشت گردوں کو عام لوگوں کی پوشاک میں رکھ کر دراندازی کیلئے چوکیوں تک لایا جاسکے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر کے شوپیاں میں گولیوں سے چھلنی لاش ملی، جانچ میں پولیس مصروف


      اکثر دہشت گردوں کو ٹریننگ کیمپ سے لانچنگ پیڈ پر دو سے تین دن تک رکھا جاتا ہے، لیکن ہندوستانی فوج کے مضبوط گرڈ کی وجہ سے اب یہ دہشت گرد کئی دنوں سے پاکستانی فوج کی پوسٹوں پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد سے متصل گاوں کے اندر لوگوں کے گھروں میں ہی لانچنگ پیڈ بنا دئے گئے ہیں ۔ پاکستانی فوج کے افسران اکثر ان گھروں میں دہشت گردوں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہیں ۔

      کہاں کہاں بنے ہیں لانچنگ پیڈ؟

      بالا کوٹ، گڑھی حبیب اللہ ، دولیئی ، سنسا، کوٹلیر ، کھریٹا ، گل پور ، سمانی ، پتہ پانی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: