J&K News: کشمیری پنڈتوں پر ہونے والا ہر حملہ 'کشمیر کی روح' پر حملہ ہے: فاروق عبد اللہ
J&K News: کشمیری پنڈتوں پر ہونے والا ہر حملہ 'کشمیر کی روح' پر حملہ ہے: فاروق عبد اللہ ۔ PIC : ANI
Jammu and Kashmir : فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'ہمارے پنڈت بھائیوں پر ہر حملہ کشمیر کی روح پر سیدھا حملہ ہے۔ میں ایک ایسا وقت دیکھنا چاہتا ہوں جب کشمیری مسلمان اور کشمیری پنڈت دونوں ایک ساتھ رہیں۔ حالانکہ موجودہ حکومت صرف دکھاوے تک ہی محدود ہے۔
سری نگر: نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو کہا کہ کشمیری پنڈتوں پر ہر حملہ ’’کشمیر کی روح‘‘ پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے واقعات میں اضافہ حکومت کے ان دعووں کے برعکس ہے کہ وادی میں حالات معمول پر ہیں۔ پارٹی کے ترجمان کے مطابق سری نگر سے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے یہ باتیں پارٹی کے اقلیتی سیل کے نائب صدر امت کول کی قیادت میں کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کہیں۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'ہمارے پنڈت بھائیوں پر ہر حملہ کشمیر کی روح پر سیدھا حملہ ہے۔ میں ایک ایسا وقت دیکھنا چاہتا ہوں جب کشمیری مسلمان اور کشمیری پنڈت دونوں ایک ساتھ رہیں۔ حالانکہ موجودہ حکومت صرف دکھاوے تک ہی محدود ہے۔ ان کی محفوظ اور مستقل واپسی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے زمینی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2010-11 میں جموں و کشمیر میں تارکین وطن کے لیے خصوصی روزگار پیکج کے تحت کلرک کی نوکری پانے والے راہل بھٹ کو جمعرات کو بڈگام ضلع کے چاڈورہ قصبہ میں دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ وہ محکمہ ریونیو میں عرصہ دراز سے کام کر رہے تھے۔ اس واقعہ کے بعد وفد نے عبداللہ سے ملاقات کی۔
راہل بھٹ کی موت کے بعد کشمیری پنڈت سماج کے لوگوں نے مختلف مقامات پر مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے جمعہ کو لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا بھی دیا۔ اس کے ساتھ ہی ویسو گاؤں کے قریب سری نگر جموں ہائی وے کو بھی بلاک کر دیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔