دہشت گردانہ حملہ تھا جموں کے پٹرول پمپ میں دھماکہ! یو ایل ایف نے لی ذمہ داری، پولیس نے کیا انکار

دہشت گردانہ حملہ تھا جموں کے پٹرول پمپ میں دھماکہ! یو ایل ایف نے لی ذمہ داری، پولیس نے کیا انکار (ANI)

دہشت گردانہ حملہ تھا جموں کے پٹرول پمپ میں دھماکہ! یو ایل ایف نے لی ذمہ داری، پولیس نے کیا انکار (ANI)

Jammu-Kashmir News: جموں کے نروال میں منگل کی صبح ہوئے دھماکہ کی ذمہ داری یو ایل ایف نے لی ہے ۔ یو ایل ایف نے ایک خط لکھ کر دھماکہ کی ذمہ داری لی ہے ۔ حالانکہ پولیس نے فی الحال اس بات سے انکار کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ یو ایل ایف لشکر طیبہ کی اتحادی تنظیم ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
  • Share this:
    جموں : جموں کے نروال علاقہ میں پیر کو ایک پٹرول پمپ میں زبردست دھماکہ ہوا ۔ بتایا جارہا ہے کہ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ پاس کے آفس اور اے ٹی ایم کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ مانا جارہا ہے کہ انڈر گراونڈ بجلی بورڈ میں شاٹ سرکٹ کے بعد یہ دھماکہ ہوا ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ افسران کو شک ہے کہ بارش کا پانی انڈر گراونڈ بجلی بورڈ تک پہنچ گیا ہوگا، جس کی وجہ سے شاٹ سرکٹ ہوا اور پھر دھماکہ ہوگیا ۔

    جموں کے نروال میں منگل کی صبح ہوئے دھماکہ کی ذمہ داری یو ایل ایف نے لی ہے ۔ یو ایل ایف نے ایک خط لکھ کر دھماکہ کی ذمہ داری لی ہے ۔ حالانکہ پولیس نے فی الحال اس بات سے انکار کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ یو ایل ایف لشکر طیبہ کی اتحادی تنظیم ہے ۔


    افسران نے کہا کہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی ۔ ماہرین کے ذریعہ کی گئی جانچ سے دھماکہ کی صحیح وجہ کا پتہ چل پائے گا ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ دھماکہ شاٹ سرکٹ اور تیل کے ٹینکر میں رساو کی وجہ سے ہوا ہے ۔ دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا فی الحال کوئی اشارہ نہیں ملا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں دہشت گردوں کا بڑا سہارا بن رہے تھے یہ 14 میسینجر ایپ، حکومت نے کیا بلاک


    یہ بھی پڑھئے: پونچھ میں کنٹرول لائن پر پکڑے گئے دو پاکستانی شہری، فوج نے کیا پاک رینجرس کے حوالے


    افسران نے بتایا کہ دھماکہ صبح تقریبا 10 بج کر 50 منٹ پر ہوا ۔ دھماکہ کے بعد پٹرول پمپ کے فرش کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ۔ اتنا ہی نہیں پٹرول پمپ کے نزدیک واقع ایک بینک کے فرنٹ آفس اور اے ٹی ایم کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ میں دھماکہ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا مانا جارہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ کے مالک نے ہمیں بتایا ہے کہ دھماکہ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ دھماکہ کے بعد بجلی کے تار جل گئے تھے ۔ جائے واقعہ کے معائنہ اور جانچ کیلئے ماہرین کو بلایا گیا ہے ۔ وہیں پٹرول پمپ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت وہاں پر کوئی صارف نہیں تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: