بی ایس ایف نے گزشتہ چار دنوں کے دوران پاکستان سے بھیجے گئے پانچ ڈرونز کو مار گرایا
بی ایس ایف نے گزشتہ چار دنوں کے دوران پاکستان سے بھیجے گئے پانچ ڈرونز کو مار گرایا ۔ علامتی تصویر ۔
Jammu and Kashmir News: بی ایس ایف نے گزشتہ چار روز کے دوران سرحد پر پانچ ڈرون گرا دئے ہیں۔ یہ ڈرون پاکستان کی طرف سے ہندوستانی علاقے میں ہتھیاراور منشیات لے کر بھیجے گئے تھے۔
جموں : بی ایس ایف نے گزشتہ چار روز کے دوران سرحد پر پانچ ڈرون گرا دئے ہیں۔ یہ ڈرون پاکستان کی طرف سے ہندوستانی علاقے میں ہتھیاراور منشیات لے کر بھیجے گئے تھے۔ بی ایس ایف نے کل پنجاب کی سرحد پر منشیات سے لدے ایک ڈرون کو گرادیا ہے۔ یہ ڈرون منشیات کی کھیپ گرانے کے لئے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوا تھا۔ گرائے گئے ڈرون سے دو کلو سو گرام ہیروین، ایک لوہے کی انگوٹھی برآمد کی گئی ہے۔ اس ڈرون سے ایک ٹارچ بھی برآمد کی گئی ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان کے مطابق گزشتہ چار روز میں سیکورٹی فورسز نے پاکستانی سرحد سے متصل پانچ ڈرون گرادئے ہیں، جو پاکستان کی جانب سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر اور پنجاب میں سرحد اور کنٹرول لائن کے اس پار سے ہتھیار اور منشیات کو ہندوستانی علاقے تک پہنچانے کے لئے ڈرونز کا استعمال کررہا ہے ۔
تاہم جموں و کشمیر اور پنجاب کے سرحدوں پر تعینات سیکورٹی فورسز نے بیشتر بار پاکستان کی ایسی سازشوں کو ناکام بنا کر کافی تعداد میں ہتھیار اور منشیات کی مقدار برآمد کر لی ہے۔ جموں و کشمیر کے سانبہ اور کٹھوعہ کے سیکٹروں میں آئے روز پاکستان کی طرف سے ڈرونز کو ہندوستانی علاقے میں داخل کرانے کی کوششیں ہوتی رہتی ہیں اور ان کوششوں کے دوران ابھی تک کئی بار ہندوستانی علاقے می ہتھار بھی گرا دئے گئے ۔
تاہم جموں و کشمیر پولیس کی بر وقت کاروائی سے کئی مرتبہ ہتھیاروں کی کھیپ ضبط کی گئی اور اس طرح پاکستان کی ناپاک سازشوں کو ناکام کردیا گیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔