Jammu and Kashmir News: جموں و کشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا سیٹوں کی حد بندی کیلئے تشکیل تین رکنی حد بندی کمیشن نے جمعرات کو اپنی حتمی رپورٹ پر دستخط کرکے اس کو مرکزی حکومت کو سونپ دیا ہے ۔ اس کے تحت جموں و کشمیر میں کل 90 اسمبلی سیٹیں طے کی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر میں کل پانچ لوک سبھا سیٹیں طے کی ہیں ۔ جموں و کشمیر پر تین رکنی حد بندی کمیشن نے اپنی مدت کار ختم ہونے سے ایک دن پہلے جمعرات کو مرکز کے زیر انتظام خطہ میں اسمبلی سیٹوں کی تشکیل نو سے متعلق اپنے حتمی فیصلہ پر دستخط کر دئے ۔ جسٹس (ریٹائرڈ) رنجنا دیسائی کی قیادت والے کمیشن نے مرکز کے زیر انتظامیہ خطہ میں سیٹوں کی تعداد 83 سے بڑھا کر 90 کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ اس کے علاوہ پاکستان مقبوضہ کشمیر ( پی او کے ) میں 24 سیٹیں ہیں ، جو ہمیشہ خالی رہتی ہیں ۔
جموں و کشمیر میں یہ ہوں گی اسمبلی اور لوک سبھا سیٹیں1- جموں و کشمیر میں لوک سبھا کی پانچ سیٹیں طے کی گئی ہیں ۔ ان میں درج فہرست ذات اور قبائل کی سیٹیں صفر رہیں گی ۔ پانچ سیٹوں میں بارہمولہ ، سری نگر، اننت ناگ ۔ راجوری اور جموں لوک سبھا سیٹیں شامل ہیں ۔
2- جموں و کشمیر میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہوں گی ۔ ان میں نو سیٹیں درج فہرست قبائل اور سات سیٹیں درج فہرست ذات کیلئے ریزرو ہوں گی ۔
3- 90 سیٹوں میں کپوڑاہ ضلع میں کرناہ ، تریہگام ، کپوڑا، لولاب ، ہند واڑہ اور لنگیٹ اسمبلی سیٹیں ہوں گی ۔ وہیں بارہمولہ کے تحت سوپور ، رفیع آباد ، اری ، بارہمولہ ، گلمرگ ، واگورا ۔ کریری اور پٹن سیٹیں آئیں گی ۔
4- بانڈی پورہ میں سونباری، بانڈی پورہ اور گریز اسمبلی سیٹیں ہوں گی۔ وہیں گاندربل میں کنگن اور گاندربل اسمبلی سیٹیں ہوں گی۔ سری نگر میں حضرت بل، خانیار، حبّہ کدل، لال چوک، چان پورہ، جدیبل، عیدگاہ اور سنٹرل شالٹینگ اسمبلی سیٹیں ہوں گی۔
5- بڈگام میں بڈگام، ویرواہ، خان صاحب، چرار شریف، چاڈورہ اسمبلی سیٹیں ہوں گی۔ پلوامہ میں پامپور، ترال، پلوامہ، راجپورہ ، جین پورہ اور شوپیاں اسمبلی سیٹیں ہوں گی۔ وہیں شوپیاں میں جین پورہ اور شوپیاں اسمبلی سیٹیں ہوں گی۔
6- کولگام ضلع میں ڈی ایچ پورہ، دیوسر اور کولگام سیٹیں ہوں گی۔ اننت ناگ میں ڈورو، کوکرناگ، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، شانگوس ۔ اننت ناگ ایسٹ، پہلگام اور شری گپھا باڑا - بجبہاڑہ اسمبلی سیٹیں طے کی گئی ہیں ۔
7- کشتواڑ میں اندربل، کشتواڑ اور پڈر ناگسینی سیٹیں ہیں۔ ڈوڈہ میں بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈا ویسٹ اسمبلی سیٹیں ہوں گی۔ وہیں رامبن میں بانیہال، رامبن، گلاب گڑھ، ریاسی اور شری ماتا ویشنو دیوی اسمبلی سیٹیں ہوں گی۔
8- اودھم پور میں اودھم پور ویسٹ، ادھم پور ایسٹ، چنینی اور رام نگر سیٹیں ہوں گی۔ کٹھوعہ میں بنی، بلاور، بسوہلی، جسروٹا، کٹھوعہ اور ہیرا نگر سیٹ ہوں گی۔ سانبہ میں رام گڑھ، سانبہ، وجے پور اسمبلی سیٹیں ہوں گی ۔
9- جموں میں سچیت گڑھ، بشناہ، آر ایس پورہ- جموں ساوتھ، باہو، جموں ایسٹ، نگروٹ، جموں ویسٹ، جموں نارتھ ، مڑھ ، اکھنور، چھمب اسمبلی سیٹیں ہوں گی ۔
10- وہیں راجوری میں کالاکوٹ ۔ سندر بنی، نوشیرہ، راجوری، بودھل، تھننا منڈی سیٹیں ہوں گی۔ جبکہ پونچھ میں سورن کوٹ، پونچھ حویلی، مینڈھر سیٹیں ہوں گی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔