உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ ، جانئے کیا ہے معاملہ

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات دو پہر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ (Omar Abdullah) سے فنڈ گھوٹالہ معاملہ میں پوچھ گچھ کی ۔ یہ معاملہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنڈ سے وابستہ ہوا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات دو پہر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ (Omar Abdullah) سے فنڈ گھوٹالہ معاملہ میں پوچھ گچھ کی ۔ یہ معاملہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنڈ سے وابستہ ہوا ہے ۔ اس سلسلہ میں ای ڈی نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ سے اپنے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا تھا ۔ ادھر عمر نے بھی جانچ میں تعاون کی بات کہی تھی ۔ حالانکہ جے کے این سی نے ای ڈی سے کہا تھا کہ رمضان کی وجہ سے عمر عبداللہ زیادہ وقت تک دہلی میں نہیں رہ سکتے ، اس وجہ سے یہ پیشی ملتوی کردی جائے ۔

      جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ مرکز کی عادت ایجنسیوں کے غلط استعمال کی ہوگئی ہے ۔ ایسے میں ہی عمر عبد اللہ کو پوچھ گچھ کیلئے دہلی بلایا گیا ہے ۔ ادھر ای ڈی نے معاملہ کی جانچ کے دوران عمر عبد اللہ کی موجودگی کو ضروری بتاتے ہوئے انہیں حاضر رہنے کیلئے کہا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے : ماہ رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اچھال، بڑھتی مہنگائی کے خلاف Jammu and Kashmir کے لوگوں میں غم و غصہ

      جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں کئی تقرریاں غلط طریقے سے ہوئیں اور فنڈ کا بھی غلط استعمال کیا گیا ۔ 2005 سے 2011 تک بی سی سی آئی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کو تقریبا 110 کروڑ روپے دئے تھے ۔ اس رقم کو لے کر ہی سبھی الزامات ہیں اور جانچ چل رہی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد عسکری کا انوکھا کارنامہ، بنائی WhatsApp کی طرح باہمی رابطے کیلئے ویب ایپ

      دعوی کیا گیا ہے کہ اس میں 45 کروڑ روپے کا غبن ہوا ہے ۔ اس دوران فاروق عبد اللہ ، کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ تھے ۔ ای ڈی کا دعوی ہے کہ اس وران چھ نئے بینک کھاتے کھولے گئے اور کیش نکالا گیا ۔ تقریبا 25 کروڑ کی رقم پرائیویٹ اکاونٹس میں ڈالی گئیں ۔

      ای ڈی ، فاروق عبد اللہ کی کچھ املاک بھی ضبط کرچکا ہے ۔ دراصل پہلے اس گھوٹالہ کی جانچ سی بی آئی کررہی تھی ، لیکن جب اس میں رقم کی ہیراپھیری کی بات سامنے آئی تو معاملہ ای ڈی کے پاس چلا گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: