உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جموں و کشمیر میں پیدا ہوئی اسمبلی انتخابات کی امید، حد بندی کا کام پورا، جانئے سیٹیں

    J&K News: جموں و کشمیر میں پیدا ہوئی اسمبلی انتخابات کی امید، حد بندی کا کام پورا، جانئے سیٹیں ۔ علامتی تصویر ۔

    J&K News: جموں و کشمیر میں پیدا ہوئی اسمبلی انتخابات کی امید، حد بندی کا کام پورا، جانئے سیٹیں ۔ علامتی تصویر ۔

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے حد بندی کمیشن نے اپنا کام پورا کرلیا ہے ۔ کل اس پر حد بندی کمیشن کی میٹنگ ہوگی ۔ میٹنگ گیارہ بجے منعقد کی جائے گی ۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی جانکاری دی جائے گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے حد بندی کمیشن نے اپنا کام پورا کرلیا ہے ۔ کل اس پر حد بندی کمیشن کی میٹنگ ہوگی ۔ میٹنگ گیارہ بجے منعقد کی جائے گی ۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی جانکاری دی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی شکل کیا ہوگی، اس کے بارے میں کل نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکا ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ جموں میں 43 سیٹیں ہوگی جبکہ کشمیر وادی سے 47 سیٹیں مقرر کی گئی ہیں ۔ اس طرح جموں و کشمیر اسمبلی میں کل 90 سیٹیں ہوں گی ۔ کل سیٹوں میں درج فہرست قبائل کے لیے 9 اور درج فہرست ذات کے لیے 7 نشستوں کا بندوبست ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عید کے دن وادی کشمیر میں کئی دردناک حادثات، 3 بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی


      جموں و کشمیر پر بنے حد بندی کمیشن کی مدت کار چھ مئی کو پوری ہورہی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ حد بندی میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی ۔ کل اس سلسلہ میں کمیشن اپنی حتمی رپورٹ سونپ دے گا ۔ حکومت ہند نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر تشکیل نو کے بعد حد بندی کمیشن کی تشکیل کی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: امرناتھ یاتریوں کیلئے سیکورٹی انتظامات کا ڈی جی پی نے لیا جائزہ، افسران کو دی یہ بڑی ہدایت


      جموں و کشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا سیٹوں کی حدبندی کا کام جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نے تقریبا پورا کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پانچ مئی کو جموں و کشمیر اسمبلی سیٹوں سے وابستہ نوٹیفکیشن حد بندی کمیشن کی طرف سے جاری کردیا گیا ہے ۔ پانچ مئی کو جموں و کشمیر حد بندی کمیشن کی میٹنگ ہے اور اس میٹنگ میں جموں و کشمیر میں سیٹوں کی حدبندی پر مہر لگ جائے گی ۔

      قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا، جو حد بندی کمیشن کے رکن بھی ہیں، نے کچھ دنوں پہلے نیوز 18 انڈیا سے خاص بات چیت میں کہا تھا کہ 6 مئی 2022 تک جموں و کشمیر میں لوک سبھا اور ودھان سبھا کی سیٹوں کی حد بندی کا کام مکمل کرلیا جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: