உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں ریلوے اسٹیشن احاطہ میں دردناک حادثہ، تیز رفتار SUV نے سات لوگوں کو کچلا، ایک کی موت

    جموں ریلوے اسٹیشن احاطہ میں دردناک حادثہ، تیز رفتار SUV نے سات لوگوں کو کچلا، ایک کی موت ۔ علامتی تصویر ۔

    جموں ریلوے اسٹیشن احاطہ میں دردناک حادثہ، تیز رفتار SUV نے سات لوگوں کو کچلا، ایک کی موت ۔ علامتی تصویر ۔

    Jammu and Kashmir : جموں ریلوے اسٹیشن احاطہ میں پیر کو ایک کار تیز رفتار کے ساتھ داخل ہوئی ، جس کی زد میں آنے سے سات سال کی ایک بچی کی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar | Kupwara
    • Share this:
      جموں : جموں ریلوے اسٹیشن احاطہ میں پیر کو ایک کار تیز رفتار کے ساتھ داخل ہوئی ، جس کی زد میں آنے سے سات سال کی ایک بچی کی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوئے ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ کار رکنے سے پہلے آٹو رکشا سے بھی ٹکرائی ۔ افسران نے بتایا کہ حادثہ میں زخمی دہلی کی رہنے والی انامیکا نام کی بچی کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت سنگین ہے ۔

      انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت ارمیلا دیوی (65) ، بھوپیندر سنگھ (40) ، رویندر یادو (33) ، آدتیہ کمار (12) ، للتا دیوی (64) اور دیون ساہو (29) کے طور پر کی گئی ہے ۔ افسران نے بتایا کہ زخمیوں میں تین دہلی کے جبکہ باقی مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور جموں کے باشندے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کشمیر کو پھر سے تھی دہلانے کی سازش، LoC کراس کرتے وقت لشکر کا دہشت گرد گرفتار


      چشم دیدوں کے مطابق گاڑی غلط راستے سے آئی اور انٹری گیٹ پر دو لوگوں کو ٹکر مارنے کے بعد آگے دیگر لوگوں کو ٹکر مارتی ہوئی آٹو رکشا سے ٹکرانے کے بعد رکی ۔ ایس پی عارف نے بتایا کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور آگے کی جانچ کی جارہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں وشنو دیوی یاترادوبارہ ہوگی شروع، شدیدبارش کےبعدانتظامات مکمل


      اس درمیان واقعہ میں زخمی ایک شخص کی بیوی نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس اس کی مدد نہیں کررہی ہے ۔ اس نے کہا کہ ہمارے اہل خانہ اسپتال میں ہیں ، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس ہماری بالکل مدد نہیں کررہی ہے ۔ پولیس کے مطابق سبھی زخمیوں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں ۔

      اس حادثہ کے بعد ایس یو وی گاڑی کو پولیس نے قبضہ میں لے کر اس کے ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: