உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر سے متعلق میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت، کہا: UAPA کے تحت درج کیسوں کی جانچ تیز ہو

    کشمیر سے متعلق میٹنگ میں وزیر داخلہ کی ہدایت، کہا: UAPA کے کیسوں کی جانچ تیز ہو ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    کشمیر سے متعلق میٹنگ میں وزیر داخلہ کی ہدایت، کہا: UAPA کے کیسوں کی جانچ تیز ہو ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی مخالف قانون یعنی یو اے پی اے کے تحت درج کئے گئے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی جانچ میں بڑی تیزی لائی جائے گی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Jammu and Kashmir | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی مخالف قانون یعنی یو اے پی اے کے تحت درج کئے گئے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی جانچ میں بڑی تیزی لائی جائے گی ۔ کشمیر میں سیکورٹی بندوبست کو لے کر جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں ایسے لوگوں کے خلاف اس قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے جو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے ایکوسسٹم کو نیست و نابود کرنے کی بھی سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کو ہدایت دی ۔ نیز جموں و کشمیر میں دہشت گردی مخالف مہم اسی رفتار سے جاری رہے گی جس رفتار سے فی الحال چل رہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دہشت گرد کا اعتراف، پاکستانی کرنل نے ہندوستانی فوج پر حملہ کیلئے دئے 30 ہزار روپے


      مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں این ایس اے اجیت ڈوبھال ، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا ، فوجی سربراہ منوج پانڈے ، جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ کے سربراہ سامنت گویل ، سی آر پی ایف کے کلدیپ سنگھ نے شرکت کی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ایل او سی پر مشتبہ سرگرمی، ناکام دراندازی کے بعد سرحد پر دھماکہ، دیکھئے ویڈیو


      نارتھ بلاک دفتر میں ہوئی اس میٹنگ میں کشمیر اور ایل او سی پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی جانکاری دی گئی ۔ کشمیر میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششیں، فدائین حملے اور فوج کی چوکی پر حملے کو لے کر بھی گفتگو کی گئی ۔

      جمعرات کو اروی کے کمل کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی اہلکاروں نے تین دراندازوں کو مار گرایا ۔ وہیں منگل کی رات جموں و کشمیر کے پللن والا سیکٹر میں ہندوستانی علاقہ میں سرحد پار سے دراندازی کی کم سے کم تین کوششیں کم کی گئی تھیں ۔ چوکس سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں پر گولیاں چلائیں اور پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: