اپوزیشن کے بائیکاٹ کے درمیان عمر عبداللہ نے کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعریف، کہی یہ بات
اپوزیشن کے بائیکاٹ کے درمیان عمر عبداللہ نے کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعریف، کہی یہ بات (File Photo)
New Parliament Building : نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت خوش آئند ہے اور شاندار لگ رہی ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ان کی پارٹی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاحی پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سری نگر: نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت خوش آئند ہے اور شاندار لگ رہی ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ان کی پارٹی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاحی پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عبداللہ نے کہا کہ جب وہ لوک سبھا کے رکن تھے تو ان کے بہت سے ساتھی پارلیمنٹ کی نئی اور بہتر عمارت کی ضرورت کے بارے میں اکثر بات کرتے تھے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ " اس کے افتتاح کے بارے میں ہونے والے ہنگامے کو چند لمحوں کے لئے ایک طرف رکھ دیتے ہیں۔ یہ (پارلیمنٹ کی نئی عمارت) خوش آئند ہے۔ پرانے پارلیمنٹ ہاؤس کا ایک شاندار کردار رہا ہے، لیکن ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے وہاں کچھ سال کام کیا، ہم میں سے اکثر لوگ ایک نئے اور بہتر پارلیمنٹ ہاؤس کی ضرورت کے بارے میں آپس میں باتیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 'دیر آئے درست آئے'، اور یہ (نیا پارلیمنٹ ہاؤس) شاندار نظر آرہا ہے۔
کانگریس، بائیں بازو، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی سمیت 19 اپوزیشن پارٹیوں نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا بائیکاٹ کریں گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ خط پر دستخط کرنے والوں میں نیشنل کانفرنس بھی شامل ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔