J&K News : وزیر اعظم مودی کی ریلی کی جگہ سے صرف 12 کلومیٹر دور کھیتوں میں دھماکہ
سیکورٹی ایجنسیاں اور سیکورٹی فورسز جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ فائل فوتو ۔ AP
PM Modi J&K Visit: بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ پر یہ دھماکہ ہوا ، وہ ریلی کی جگہ سے محض 12 کلومیٹر دور ہے۔ یہ دھماکہ کھیتوں میں ہوا ہے ۔ سیکورٹی ایجنسیاں اور سیکورٹی فورسز جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہیں ۔
جموں : جموں کے للیانہ گاؤں کے قریب بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم مودی آج یہاں ریلی کرنے والے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ پر یہ دھماکہ ہوا ، وہ ریلی کی جگہ سے محض 12 کلومیٹر دور ہے۔ یہ دھماکہ کھیتوں میں ہوا ہے ۔ سیکورٹی ایجنسیاں اور سیکورٹی فورسز جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ گاؤں والوں کے مطابق آج علی الصبح کھیتوں میں دھماکے کی آواز سنی گئی ۔ اس کے بعد انہوں نے جا کر دیکھا تو وہاں ایک گڑھا کھدا ہوا تھا ۔ فی الحال سیکورٹی ایجنسیاں معاملہ کی جانچ کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم کی ریلی کے مقام سے تقریباً 12 کلومیٹر دور ہوئے دھماکے کا اثر گاؤں کے کئی مکانات پر پڑا ہے ۔ یہاں کے کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، گاؤں والوں کے مطابق صبح چار بجے سے ساڑھے چار بجے کے درمیان ایک دھماکے کی آواز سنائی دی ۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون کے ذریعہ پھینکا گیا بم ہو سکتا ہے۔ فی الحال سیکیورٹی ایجنسیاں جائے واقعہ سے شواہد جمع کر رہی ہیں۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔
جموں شہر سے 17 کلومیٹر دور واقع پللی پنچایت کو تقریباً سیل کر دیا گیا ہے، جس میں مقامی پولیس اور نیم فوجی دستوں بشمول بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو سخت چوکسی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ جموں - پٹھان کوٹ ہائی وے سے صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس جگہ کو وزیر اعظم کی ریلی کے لیے حفاظتی انتظامات کے تحت عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی سانبہ کے پللی پنچایت میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ اگست 2019 میں یہاں سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پہلی بار وادی کے دورے پر جا رہے ہیں۔ اس لئے دہشت گردوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ وہ مسلسل وادی میں دہشت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے وہاں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔