جموں و کشمیر: جی 20 ممالک کی میٹنگ کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات، چپہ چپہ پر نظر

جموں و کشمیر: جی 20 ممالک کی میٹنگ کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات، چپہ چپہ پر نظر

جموں و کشمیر: جی 20 ممالک کی میٹنگ کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات، چپہ چپہ پر نظر

Jammu and Kashmir News: سرینگر میں ہونے والی جی 20 ممالک کی میٹنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے جموں و کشمیر خاص کر سرینگر شہر میں زبردست حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اضافی دستوں کو سرینگر شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
  • Share this:
    رمیش امباردار

    جموں : 21 مئی سے سرینگر میں ہونے والی جی 20 ممالک کی میٹنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے جموں و کشمیر خاص کر سرینگر شہر میں زبردست حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اضافی دستوں کو سرینگر شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈل جھیل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں ہونے والی اس میٹنگ کے پیش نظر ڈل جھیل میں میرین کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ تاکہ میٹنگ کے شرکا کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

    پورے شہر کی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز نے ناکے قائم کئے ہیں اور ہر آنے جانے والی گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔ پورے شہر میں حفاظتی دستے لگاتار گشت کر رہے ہیں ۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اور ڈائریکٹر انٹلی جنس بیورو نے سرینگر کا دورہ کرکے منگل کو سیکورٹی افسران کی تین الگ الگ میٹنگیں منعقد کرکے پورے سیکورٹی گرڈ کا جائزہ لیا اور کئی احکامات بھی صادر کئے۔

    امن مخالف قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری وادی میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے اور ہر جگہ حالات پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ واضح رہے اس میٹنگ میں جی 20 ممالک کے نمائندوں سمیت کئی عالمی اداروں کے لگ بھگ دو سو مندوبین شرکت کریں گے۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر : راجوری کے جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم، اب تک چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا


    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کیلئے پھر جاگ اٹھا فاروق عبداللہ کا پیار، بگڑت حالات پر بولے، ہمیں اپنے پڑوسی کو۔۔۔۔



    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان جی 20 کی سرینگر میں ہونے والی میٹنگ سے خوش نہیں ہے اور وہ اس میٹنگ میں رخنہ ڈالنے کی ہر مذموم کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان نہیں چاہتا ہے کہ یہ میٹنگ سرینگر میں پر امن ماحول میں ہو ۔ تاہم ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے آپسی تعاون سے پاکستان کے سارے منصوبے خاک میں ملیں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: